کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کا کہناہے کہ سفید بالوں والے لوگ بھی انہیں بعض اوقات انکل کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔


یکم فروری کو 40 برس کے ہونے والے شعیب ملک سے پاکستان سپر لیگ کی پریزینٹر ایرین ہالینڈ نے ان کی فٹنس کا راز پوچھا جس پر شعیب ملک نے جواب دیا کہ 40 سال کی عمر کے بعد لوگوں میں تبدیلی آجاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دیکھتے ہیں مجھ میں اب تبدیلی رونما ہوتی ہے یا نہیں ، آج ہمارا میچ ہے، اس کے بعد ہی آپ کو اور دوسروں کو بتاسکوں گا کہ زندگی کے 40 اوورز کھیلنے کے بعد کیسا محسوس ہوتا ہے۔
Happy Birthday, @realshoaibmalik ?
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 2, 2022
Malik Saab talks about his birthday, but still doesn’t give away his skincare routine ?#HBLPSL7 I #LevelHai l #PZvLQ pic.twitter.com/HpsExmoS98
انہوں نے انکشاف کیا ہےکہ وہ جب بھی کہیں باہر نکلتے ہیں اور لوگوں سے ملاقات کرتے ہیں تو سفید بالوں والے لوگ بھی انہیں انکل پکارتے ہیں لیکن میں بطور ایتھلیٹ اس عمر کو انجوائے کررہا ہوں۔
شعیب ملک کا مزید کہنا تھا کہ اگر میرے پاس ابھی تک کھیلنے کے مواقع ہیں تو اس کا کریڈٹ ان تمام سپورٹ کرنے والے لوگوں کو جاتا ہے جن کی وجہ سے میں اب بھی گراؤنڈ میں موجود ہوں۔

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 15 hours ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 15 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 3 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 18 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 20 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 19 hours ago









