کراچی : ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی 21.46 فیصد پر پہنچ گئی ہے، ایک ہفتے میں ٹماٹر اوسط 70 روپے 94 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ، ٹماٹر کی اوسط قیمت 149 روپے 65 پیسے فی کلو ہوگئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق زندہ مرغی اوسط 19 روپے 33 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ، زندہ مرغی کی اوسط قیمت 203 روپے 39 پیسے فی کلو ہوگئی ۔ایک ہفتے میں لہسن 17 روپے 80 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ، سرسوں کا تیل 9 روپے 19 پیسے فی کلو مہنگا ہوا،ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 35 روپے 87 پیسے مہنگا ہوا۔آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 3 روپے 32 پیسے مہنگا ہوا ،حالیہ ہفتے دودھ، دہی، مٹن اور بیف مہنگے ہوئے ۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے 6 اشیاء کی قیمتوں میں کمی,23 میں استحکام رہا ہے۔ ایک ہفتے میں آلو 2 روپے 45 پیسے فی کلو سستے ہوئے، ایک ہفتے میں پیاز ایک روپے 40 پیسے فی کلو سستے ہوئے، انڈے کی قیمت میں فی درجن 6 روپے 05 پیسے کمی ہوئی جبکہ ایک ہفتے میں چینی اوسط 76 پیسے فی کلو سستی ہوئی ۔
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- ایک دن قبل
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 2 دن قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- ایک دن قبل

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 2 دن قبل
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- 2 دن قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 11 گھنٹے قبل
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- 2 دن قبل
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 11 گھنٹے قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 11 گھنٹے قبل

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- 2 دن قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- ایک دن قبل

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 3 دن قبل





