ہر سال کی طرح اس بار بھی یومِ یکجہتی، کشمیریوں کی مکمل حمایت کے عزم اور مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر قابض بھارتی افواج کے مظالم کی مذمت کے طور پر منایا جائے گا۔


پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہاہے ، اس دن کا مقصد پاکستانی قوم کا کشمیری عوام کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کیلئے منصفانہ جدوجہد کی مکمل حمایت کا اظہار کرنا ہے ۔
یہ دن بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کشمیریوں کے خلاف بھارت کے سنگین مظالم کو بے نقاب کرنے کے لئے بھی یاد رکھا جائے گا ۔ پاکستان اور دنیا بھر میں مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی جائیں گی ، جلسوں اور احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کیا جائے گا ۔
پاکستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والے کوہالہ پل پر انسانی ہاتھوں کی سب سے بڑی زنجیر بھی آج بنائی جائے گی جبکہ مرکزی تقریب منگلا پل میرپور میں ہوگی۔ عوام مقبوضہ کشمیر کے مظلوم شہریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں گے ۔ دن دس بجے ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی ۔اسلام آباد، مظفر آباد، گلگت اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں یکجہتی واکس کااہتمام کیا جائے گا۔
یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں میں بھی خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔
مظفر آباد میں آزاد جمو ں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے تاکہ غیر قانونی طور پر بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ سات دہائیوں سے بھارتی مظالم کے شکار لوگوں سے اظہار یکجہتی کیا جا سکے۔صدر ڈاکٹر عارف علوی اجلا س سے خطاب کریں گے۔
د وسری جانب آزاد جموں و کشمیر کے صدر اور وزیر اعظم نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ یوم یکجہتی کشمیر کی ریلیوں اور تقریبات میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں تاکہ دنیا کو بھر پور پیغام دیا جا سکے کہ کشمیری عوام کبھی اپنی سرزمین پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو قبول نہیں کریں گے۔

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 4 دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 20 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 16 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 14 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 20 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 19 گھنٹے قبل

