آئی ایم ایف کی طرف سے چھٹی قسط کی منظوری کے بعد روپے کی قدر مستحکم ہونا شروع ہو گئی ہے:ترین
اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کی طرف سے چھٹی قسط کی منظوری کے بعد روپے کی قدر مستحکم ہونا شروع ہو گئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق آج بیجنگ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ وہ افواہیں پھیلانے والوں اور ڈالر ذخیرہ کرنے والے عناصر کو خبردار کرتے رہے ہیں کہ روپے کی قدر میں اضافہ ہو گا۔
انہوں نے ان عناصر سے کہا کہ وہ روپے پر اعتماد رکھیں کیونکہ یہ مزید مستحکم ہو گا ۔ چین کے دورے سے متعلق وزیر خزانہ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ چینی قیادت کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے معیشت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
خیال رہے کہ چین میں موجود وزیراعظم پاکستان عمران خان آج چینی صدر کے سربراہان مملکت کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں شرکت کریں گے، وزیراعظم کی آج شام اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، ازبکستان کے صدر اور چین کے وزیراعظم سے ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم کی کل چین کے صدر سے ون آن ون ملاقات ہوگی۔

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- a day ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- a day ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- a day ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 5 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 10 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 10 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 6 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 15 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 9 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- a day ago





