Advertisement
پاکستان

صدرمملکت عارف علوی نے یادگارِ شہدا کا افتتاح کردیا

مظفر آباد : صدرِ مملکت  ڈاکٹر  عارف علوی نے یادگار شہدا کا افتتاح کردیا، شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یادگار شہدا تیار کی گئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 5th 2022, 8:09 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
صدرمملکت عارف علوی نے یادگارِ شہدا کا افتتاح کردیا

تفصیلات کے مطابق مظفرآباد میں یوم یکجہتی کشمیر سے متعلق تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی تھے جبکہ تقریب میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری،  وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی، پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی، اپوزیشن رہنماؤں سمیت دیگر نے شرکت کی۔

یادگار کشمیر میں شہدا کے نام کنندہ ہیں اور شہدا کی قربانیوں کو احسن انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔ یادگار شہدا تحریک آزادی کشمیر میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تعمیر کی گئی ہے۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کہ آج کا دن بتا رہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، مسلمانوں نے بھارت کے ساتھ رہنے کی کوشش کی تاہم 2 قومی نظریے میں واضح کیا گیا کہ دونوں قومیں ایک ساتھ نہیں رہ سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ہر روز دو قومی نظریے کو سچ ثابت کر رہا ہے۔ بھارت نے خواتین کے ساتھ جبری زیادتیوں کو ہتھیار بنایا اور بھارت کی سوچ انتہا پسندانہ ہے۔ باحجاب خواتین کو تعلیمی اداروں سے نکالا جا رہا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ جدوجہد کا اصول ہے ہم ہر واقعہ یاد رکھیں گے۔ بھارت خود کو سیکولر کہتا ہے لیکن حقیقت میں وہ انتہا پسند سوچ رکھتا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے  کہا کہ یاد گارشہدا کی تقریب میں شرکت میرے لیے اعزاز ہے، آزادی کے مطالبےکی قیمت کشمیریوں نے جانیں قربان کر کے چکائی، زندہ قومیں شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔

وزیراعظم آزادکشمیر کاکہنا تھا کہ کشمیر کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے، سید علی گیلانی نے کہا ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے، سید علی گیلانی کےاس نعرے نے کشمیروں کو نیا حوصلہ دیا۔ کشمیر کے پاکستان کیساتھ رشتے کو کسی قیمت کمزور نہیں ہونے دینگے۔

انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر جنگ کبھی نہیں رکی،ایل او سی پر بسنےوالا ہر شہری غازی ہے، جدوجہد آزادی کو کسی بھی قیمت پر ٹھنڈا نہیں پڑنے دیں گے۔

خیال رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے۔

Advertisement
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 9 hours ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 3 days ago
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • a day ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • a day ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 3 days ago
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 8 hours ago
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 9 hours ago
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • a day ago
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 14 hours ago
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 6 hours ago
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 4 hours ago
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • a day ago
Advertisement