Advertisement
پاکستان

پی پی اور (ن) لیگ میں حکومت سے چھٹکارے کیلئے تمام آپشن استعمال کرنے پر اتفاق

لاہور: مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہےکہ حکومت سے چھٹکارے کے لیے تمام آئینی، قانونی و سیاسی آپشنز استعمال کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 5th 2022, 9:38 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی پی اور (ن) لیگ میں حکومت سے چھٹکارے کیلئے تمام آپشن استعمال کرنے پر اتفاق

تفصیلات کے مطابق پی پی قیادت سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کیخلاف تمام آئینی، قانونی و سیاسی آپشنز کو استعمال کرنا ہوگا۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ ہم نے طے کیا ہے چند دن میں ن لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے مشاورت کرکے ہمارے اتحاد پی ڈی ایم میں اس معاملے کو لے کر جائیں گے، مشاورت کے ساتھ اکٹھے ہوکر حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔

صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ نوازشریف دور میں بھی قرض لیےگئے،خوشحالی سب کےسامنے ہے۔ عمران نیازی کے دور میں قرضے لینے کی انتہا ہوگئی۔ نواز شریف کے لگائے گئے منصوبوں پر تختیاں لگا رہے ہیں۔ حکومت نے آج تک کوئی ایک اینٹ نہیں لگائی۔

انھوں نے کہا ہےکہ ملک میں تباہی و بربادی کےعلاوہ کچھ نظر نہیں آتا۔ حکومت کا سارا زور مخالفین پر ہے۔ مخالفین کو برا کہنے کے علاوہ ان کے پاس اور کچھ نہیں۔ 74سال میں اس طرح تباہی کا منظر پہلے نہیں دیکھا۔

شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ آج ملک کے بچے بچے کو قرضے میں جکڑ لیا گیا ہے۔ پاکستان دنیا میں مہنگائی کےحوالے سے تیسرے نمبر پر ہے۔ مہنگائی میں عام آدمی پس رہا ہے،ادویات لینا مشکل ہوگیا ہے۔ عوام دیکھ رہے ہیں کب نااہل ناتجربہ کار حکومت سے جان چھوٹے گی۔

Advertisement
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 3 دن قبل
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • ایک دن قبل
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • ایک دن قبل
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 7 گھنٹے قبل
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 3 گھنٹے قبل
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 11 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 6 گھنٹے قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • ایک دن قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 3 دن قبل
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • ایک دن قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 5 گھنٹے قبل
Advertisement