لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک کو بچانا ہے عمران خان کو نکالنا ہے۔


تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی جانب سے پیپلزپارٹی کی قیادت کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ۔
سابق صدر آصف زرداری اپنے صاحبزادے بلاول بھٹو کے ہمراہ لیگی قیادت سے ملاقات کے لیے ماڈل ٹاؤن پہنچے جہاں شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز نے ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر خواجہ سعد رفیق اور مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں ۔ شہباز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری کو ملاقات کی دعوت دی تھی۔
دونوں جماعتوں کی قیادت نےاس اہم ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور حکومت مخالف مارچ پر تبادلہ خیال کیا۔
ظہرانہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عوامی مفاد کے لیے ہم سب ایک پیج پر ہیں۔ باقی معاملات پر ہمارا اپنا اپنا منشور ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے مختلف نظریات ہوتے ہیں۔ ہم نے اپنا مؤقف ن لیگ کے سامنے رکھ دیا ہے۔ ن لیگ نے اپنے پلانز بھی ہمارے سامنے رکھے ہیں۔ امید ہے آگے جا کر مذید اتفاق رائے پیدا کر سکتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی پر پیپلز پارٹی کا مؤقف واضح ہے۔ عوام کا حکومت پر اعتماد اٹھ چکا ہے، پارلیمان کا بھی اب اٹھ جانا چاہیے۔ مشکل حالات میں فیصلہ لینا ضروری ہے۔

معروف بھارتی اخبار ’’ دی ہندو‘‘ نے 2025 کوبھارت کی عالمی سطح پر ناکامیوں کا سال قرار دیدیا
- a day ago

پاک بھارت کشیدگی نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور بین الاقوامی ساکھ کو مزید مضبوط کیا،عالمی جریدہ
- 2 hours ago

سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
- a day ago

2 سیکنڈ میں 700 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار، جدید چینی ٹرین نے ریکارڈ بنادیا
- 4 hours ago

اسرائیل کا صومالی لینڈ کوالگ ملک تسلیم کرنا عالمی امن کیلئے خطرہ، اعلان مسترد کرتے ہیں،او آئی سی
- 3 hours ago

یکم جنوری سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے اسلام آباد میں داخلے پر پابندی
- 4 hours ago
علی ظفر کا نیا البم ’روشنی‘ ریلیز ہوتے ہی انٹرنیٹ پر چھا گیا، چند دنوں میں لاکھوں ویوز حاصل کر لیے
- 4 hours ago

بانی ایم کیو ایم ڈرامے باز آدمی ہے، الطاف حسین نے عمران فاروق کو مروایا، مصطفیٰ کمال کا انکشاف
- 4 hours ago

اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار
- an hour ago

مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل سےداخل ہونے کا امکان، ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی
- 3 hours ago

پی آئی اے کا نوٹس، جدہ ائیر پورٹ پر ہاتھ پائی کرنے والی ائیر ہوسٹس معطل
- 3 hours ago

معرکہ حق میں بھارت کےمزید جہاز گراسکتے تھے لیکن ہم نےرحم کیا، پھر جنگ مسلط کی تو ہم تیار ہیں، صدرمملکت
- a day ago






.jpg&w=3840&q=75)

