Advertisement

پی ایس ایل 7: لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کوشکست دے دی

کراچی:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں ہونیوالے آج کے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز شکست دے دی ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 5th 2022, 11:12 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ایس ایل 7:  لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ  کوشکست دے دی

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے 7ویں ایڈیشن کے 12ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق اورفخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا عبداللہ شفیق 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ فخر زمان 38 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

محمد حفیظ بھی 5 رنز بنانے کے بعد شاداب خان کی گیند پر پال اسٹیئرلنگ کا شکار بنے، فل سالٹ بھی 3 رنز بنا کر چلتے بنے۔

ڈیوڈ 20 اور بروک 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 4 جب کہ حارث رؤف 0 پر چلتے بنے۔

اسلام آباد کی جانب سے شاداب خان اور وقاص مقصود نے 4،4 جبکہ مبصر خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 175 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بناسکی۔

کولن منرو (60) اور کپتان شاداب خان (52) کی نصف سنچریز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سےآصف علی اور پال اسٹرلنگ 14،14  اور ایلکس ہیلز 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 2 جبکہ شاہین آفریدی ، زمان خان  اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 3 days ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • a day ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 3 days ago
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 4 hours ago
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • a day ago
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 4 hours ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 3 days ago
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 38 minutes ago
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • a day ago
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • a day ago
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 3 hours ago
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 9 hours ago
Advertisement