راولپنڈی:وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تمام گندے انڈے جمع ہوکر اسلام آباد آئیں سب کو ایک ٹھوکر میں ہی مار گرائیں گے ۔


تفصیلات کے مطابق لال حویلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ لال حویلی جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ چاہتی ہے، اس ملک کا نظام صرف غریب کو سزا دیتا ہے بڑا آدمی شہباز شریف جیسا ہو تو اس کی 16 دن میں ضمانت ہوجاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مسائل ضرور ہیں لیکن عمران خان معاملات حل کریں گے، وہ مہنگائی بجلی گیس کے مسائل حل کررہے ہیں اس لئے ہم ان کے ساتھ ہیں، ا ن کے ساتھ وزارت کی وجہ سے نہیں ایمانداری کی وجہ سے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی ملکی دولت لوٹنے والوں کی کرپشن کی وجہ سے ہوئی، آج شہباز شریف اور آصف زرداری ایک ساتھ لنچ کررہے ہیں، شہبازشریف کی سیاست نسلہ ٹاور کی طرح اور آصف زرداری کی سیاست تجوری ہائٹس کی طرح گرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران کی خوش قسمتی ہے اسے نالائق سیاسی سوچ سے آری اپوزیشن ملی، یہ تمام گندے انڈے ایک ساتھ اسلام آباد آئیں یا ایک ایک کر کے ڈی چوک یا ای چوک آئیں، سب کو ٹھوکر مار کر گرا دیں گے، آپ کے سیاست کے خاتمے کے دن ہیں، انہیں مکمل ناکامی ملے گی اور عمران سرخرو ہوگا۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اس حکومت کا وزیر داخلہ ختم نبوت کا سپاہی ہے، میں جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ لے کر ملک سے بھاگنے والا نہیں، میں اڈیالہ جیل میں جانے کو اور پھانسی چڑھنے کو ترجیح دوں گا لیکن ملک سے فرار نہیں ہوں گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جس نے مجھ سے زیادہ جیل کاٹی مجھے بتائے، 4 ماہ سے ایک ہی نعرہ ہے ، وہ آرہاہے وہ جارہا ہے، جس نے آنا ہے آئے ورنہ دفع ہوجائے اور نہیں آتا تو نہ آئے، جیل کاٹنا مشکل اب نہیں رہا، اب تو ووہاں بھی وسائل ہیں، اب جیل میں اے سی موبائل ہیں۔

پی آئی اے کا نوٹس، جدہ ائیر پورٹ پر ہاتھ پائی کرنے والی ائیر ہوسٹس معطل
- ایک گھنٹہ قبل

بانی ایم کیو ایم ڈرامے باز آدمی ہے، الطاف حسین نے عمران فاروق کو مروایا، مصطفیٰ کمال کا انکشاف
- 2 گھنٹے قبل

معرکہ حق میں بھارت کےمزید جہاز گراسکتے تھے لیکن ہم نےرحم کیا، پھر جنگ مسلط کی تو ہم تیار ہیں، صدرمملکت
- 20 گھنٹے قبل

سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
- 21 گھنٹے قبل

اسرائیل کا صومالی لینڈ کوالگ ملک تسلیم کرنا عالمی امن کیلئے خطرہ، اعلان مسترد کرتے ہیں،او آئی سی
- ایک گھنٹہ قبل

سیکیورٹی فورسز کی پنجگور میں کامیاب کارروائی ، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

معروف بھارتی اخبار ’’ دی ہندو‘‘ نے 2025 کوبھارت کی عالمی سطح پر ناکامیوں کا سال قرار دیدیا
- ایک دن قبل

مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل سےداخل ہونے کا امکان، ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی
- ایک گھنٹہ قبل

2 سیکنڈ میں 700 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار، جدید چینی ٹرین نے ریکارڈ بنادیا
- 2 گھنٹے قبل
علی ظفر کا نیا البم ’روشنی‘ ریلیز ہوتے ہی انٹرنیٹ پر چھا گیا، چند دنوں میں لاکھوں ویوز حاصل کر لیے
- 2 گھنٹے قبل

یکم جنوری سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے اسلام آباد میں داخلے پر پابندی
- 3 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور بین الاقوامی ساکھ کو مزید مضبوط کیا،عالمی جریدہ
- 7 منٹ قبل



.jpg&w=3840&q=75)




