گجرات: الحاج امجد فاروق نے شمولیت کا اعلان قائمقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی موجودگی میں کیا۔


تفصیلات کے مطابق گجرات میں ن لیگ کے مرکزی رہنما الحاج امجد فاروق مسلم لیگ ق میں شامل ہوگئے ہیں۔ الحاج امجد فاروق نے شمولیت کا اعلان قائمقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی موجودگی میں کیا۔
چودھری پرویزالٰہی نے امجد فاروق کی رہائش گاہ پر خطاب میں کہا کہ ہمارے پراجیکٹ اتنے پاور فل تھے کہ کوئی انہیں روک نہیں سکا، ہمارے دور میں ہیلتھ کارڈ کی ضرورت نہیں تھی، ہسپتالوں میں ادویات اور علاج بالکل مفت تھا، کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ مسلم لیگ ق ختم ہو اب ان لوگوں کو ہم نے ہی مشکل میں ڈالا ہوا ہے۔
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عمران خان ایماندار اور نیک نیت ہیں وہ ملک کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں، حکومت کو مشکلات کا سامنا ضرور ہے جنہیں مل کر حل کررہے ہیں، پہلے دن سے پی ٹی آئی کیساتھ ہیں انشاء اللہ انہی کے ساتھ رہیں گے اور ہر مرحلے میں ساتھ چلیں گے۔
پرویزالٰہی نے خطاب میں کہا کہ بد قسمتی سے شہباز شریف نے ہیلتھ سیکٹرکو تباہ کر کے رکھ دیا، نیت صاف ہوتو اللہ تعالی کی مدد بھی حاصل ہوتی ہے اور مشکلات بھی کم ہوتی ہیں، گجرات میں 1122 کے مزید اسٹیشن بنائے جارہے ہیں، عوام کی بھلائی کے کام کر کے ہی لوگوں کے دل جیتے جا سکتے ہیں۔

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- ایک دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 19 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 20 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل








