کراچی : اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 42 رنز سے شکست دیدی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل سیون کے 14ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 42 رنز سے شکست دیدی ہے۔ 178 رنز کےہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز 135رنز ہی بنا پائی۔
اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے ایک بار پھر شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 178 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔
اسلام آباد کی جانب سے پال سٹرلنگ نے 39 اور کپتان شاداب خان نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔ کولن منرو نے33 رنز بنائے جب کہ اعظم خان 16 رنز بنا سکے۔
کراچی کنگز کی جانب سے کرس جارڈن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عماد وسیم، عمیدآصف، عثمان شنواری اور محمد نبی نے 1،1وکٹ حاصل کی۔
خیال رہے کہ اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیتا اور بیٹنگ کو ترجیح دی۔
کراچی کنگز کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں ۔ فاسٹ بولر کرس جارڈن کنگز کی ٹیم میں شامل ہوئے ہیں جب کہ عمران جونیئر اور عامریامین کی جگہ کرس جارڈن اور عثمان شنواری ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 12 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 16 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 15 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- a day ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 16 hours ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 15 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 11 hours ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 16 hours ago









