کراچی : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے پہلے مرحلے کے آخری میچ میں آج لاہور قلندرزاور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے ہوں گی ۔


تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آج کھیلے جانے والے پندرھویں میچ میں لاہور قلندرز کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ٹکرائے گی ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا ۔
لاہور قلندرز شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں جبکہ گلیڈی ایٹرز سرفرازاحمد کی کپتانی میں میدان میں اُتریں گی ۔
لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک ایونٹ میں 4، 4 میچز کھیل لئے ہیں، لاہور نے 3 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ کوئٹہ کی ٹیم ایونٹ میں اب تک ایک میچ جیت سکی ہے۔
ایونٹ میں اب تک کھیلے گئے میچز میں ملتان سلطانز 5میچز جیتنے کے بعد 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ3 ،لاہورقلندرز 3 ، پشاور زلمی نے 2 ، میچز میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک ایک میچ جیتا ہے جبکہ کراچی کنگز کو رواں سیزن میں تاحال کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ۔
میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:
لاہور قلندرز:
شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، فخر زمان، عبداللہ شفیق، محمد حفیظ، کامران غلام، سمت پٹیل، بین ڈنک، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، حارث رؤف اور زمان خان
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز:
سرفراز احمد (کپتان ) ، ول اسمیڈ، احسان علی، بین ڈکٹ، افتخار احمد، محمد نواز، سہیل تنویر، جیمز فلکنر، عاشر قریشی، محمد حسنین، نسیم شاہ
گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 42 رنز سے شکست دی تھی۔
خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا دوسرا مرحلہ 10 فروری سے لاہور میں شروع ہو گا، 27 جنوری سے جاری پی ایس ایل 7 کا فائنل 27 فروری کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 5 hours ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 8 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 8 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- a day ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 7 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 9 hours ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- a day ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 9 hours ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- a day ago










