دبئی: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ ٹکٹس کی فروخت کے آغاز کے ساتھ ہی پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹس نایاب ہوگئے ہیں۔ میچ سے 9ماہ قبل ہی ٹکٹس چند گھنٹوں میں فروخت ہوگئے ۔


تفصیلات کے مطابق رواں سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے مقابلوں کی ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی گئی ہے، کرکٹ کے مداحوں کو میگا ایونٹ کی ٹکٹوں کا بے چینی سےانتظار تھا ، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پری بکنگ میں دو لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔
23 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑے مقابلے کے ٹکٹس بھی نایاب ہوگئیں ہیں، پاک بھارت ٹاکرے کی 60 ہزار ٹکٹس پبلک ہونےسے پہلے ہی بک کرالی گئیں ہیں۔
واضح رہے کہ میگا ایونٹ اتوار 18 اکتوبر سے اتوار 13 نومبر کے درمیان کھیلا جائے گا، جس میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی اور آسٹریلیا کے سات شہر میچوں کی میزبانی کریں گے ۔ میگا ایونٹ کے میچز ایڈلیڈ، برسبن، سڈنی، جیلونگ، ہوبارٹ، میلبرن اور پرتھ میں کھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹوٹل 45 میچز شیڈول کیے گئے ہیں۔
سپر 12راؤنڈ میں ٹیموں کو دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ ون میں دفاعی چیمپئن آسڑیلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ ، افغانستان کے علاوہ کوالیفائنگ راؤنڈ جیتنے والی 2 ٹیمیں شامل ہوں گی۔ گروپ ٹو میں پاکستان، بھارت، بنگلا دیش اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شامل ہیں دو ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ سے گروپ ٹو کا حصہ بنیں گی ۔
ورلڈ کپ کا فائنل 13 نومبر کو میلبرن کرکٹ گراونڈ میں ہوگا۔ سیمی فائنلز 9 اور 10 نومبر کو سڈی اور ایڈلیڈ میں منعقد ہوں گے۔
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- ایک گھنٹہ قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 21 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 21 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- ایک گھنٹہ قبل









