رپورٹس کے مطابق ستیش کے دوست نے جب اس کی بیوی سے دریافت کیا تو اس نے انکشاف کیا کہ وہ شوہر کے کھانے میں منشیات ملا رہی ہے جس پر دوست نے پولیس میں شکایت کی اور پھر خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔


شوہر کو کھانے میں منشیات دینے والی بیوی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالا سے تعلق رکھنے والی خاتون مبینہ طور پر اپنے شوہر کو کھانے میں منشیات ملا کر دیتی تھی جس کی شکایت خود خاتون کے شوہر نے کی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 36 سالہ آشا اور 38 سالہ ستیش کی شادی 2006 میں ہوئی تھی، چند روز قبل ستیش کی اہلیہ نے اس سے معمولی باتوں پر جھگڑا شروع کردیا جس کے بعد اس کی طبیعت میں خرابی پیدا ہونے لگی جس پر ستیش نے ڈاکٹر سے رجوع کیا۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز کی دوائیں لینے کے باوجود اس کی طبیعت نہ سنبھلی لیکن جیسے ہی اس نے گھر کا کھانا کھانا چھوڑا تو اس کی طبیعت میں بہتری آنے لگی جس پر اسے اپنی بیوی پر شک ہوا کہ وہ کھانے میں کچھ ملا رہی ہے اور اس کا تذکرہ اس نے اپنے دوست سے کیا۔
رپورٹس کے مطابق ستیش کے دوست نے جب اس کی بیوی سے دریافت کیا تو اس نے انکشاف کیا کہ وہ شوہر کے کھانے میں منشیات ملا رہی ہے جس پر دوست نے پولیس میں شکایت کی اور پھر خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے شوہر کے کھانے اور پانی میں بھی منشیات ملانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے شوہر کی جانب سے جائیداد میں حصے دار نہ بنانے پر ایسا کیا، شوہر نے کہا تھا کہ وہ اپنی جائیداد بہن بھائیوں میں تقسیم کرے گا جس کے بعد یہ قدم اٹھایا۔

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 3 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 20 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 18 منٹ قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 20 گھنٹے قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل






