Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2022: پاک بھارت ٹاکرے کی ٹکٹس چند گھنٹوں میں فروخت

دبئی: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ ٹکٹس کی فروخت کے آغاز کے ساتھ ہی پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹس نایاب ہوگئے ہیں۔ میچ سے 9ماہ قبل ہی ٹکٹس چند گھنٹوں میں فروخت ہوگئے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 7th 2022, 6:35 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2022: پاک بھارت ٹاکرے کی ٹکٹس چند گھنٹوں میں  فروخت

تفصیلات کے مطابق رواں سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے مقابلوں کی ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی گئی ہے، کرکٹ کے مداحوں  کو میگا ایونٹ کی ٹکٹوں کا  بے چینی سےانتظار تھا ، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پری بکنگ میں دو لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔

23 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑے مقابلے کے ٹکٹس بھی نایاب ہوگئیں ہیں، پاک بھارت ٹاکرے کی 60 ہزار ٹکٹس پبلک ہونےسے پہلے ہی بک کرالی گئیں ہیں۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ اتوار 18 اکتوبر سے اتوار 13 نومبر کے درمیان کھیلا جائے گا، جس میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی اور آسٹریلیا کے سات شہر میچوں کی میزبانی کریں گے ۔ میگا ایونٹ کے میچز ایڈلیڈ، برسبن، سڈنی، جیلونگ، ہوبارٹ، میلبرن اور پرتھ میں کھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹوٹل 45 میچز شیڈول کیے گئے ہیں۔

سپر 12راؤنڈ میں ٹیموں کو دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ ون میں دفاعی چیمپئن آسڑیلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ ، افغانستان کے علاوہ کوالیفائنگ راؤنڈ جیتنے والی 2 ٹیمیں شامل ہوں گی۔ گروپ ٹو میں  پاکستان، بھارت، بنگلا دیش اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شامل ہیں دو ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ سے گروپ ٹو کا حصہ بنیں گی ۔

ورلڈ کپ کا فائنل 13 نومبر کو میلبرن کرکٹ گراونڈ میں ہوگا۔ سیمی فائنلز 9 اور 10 نومبر کو سڈی اور ایڈلیڈ میں منعقد ہوں گے۔

Advertisement
اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

  • 13 گھنٹے قبل
پی کے 404: 37 سال سے لاپتہ طیارے کا راز برقرار

پی کے 404: 37 سال سے لاپتہ طیارے کا راز برقرار

  • 3 دن قبل
امریکی پابندیوں، بحری ناکہ بندی سے ایرانی تجارت 35 فیصد سکڑ گئی، صدر مسعود پزشکیان

امریکی پابندیوں، بحری ناکہ بندی سے ایرانی تجارت 35 فیصد سکڑ گئی، صدر مسعود پزشکیان

  • 3 دن قبل
پمز آتشزدگی: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو معطل کردیا، فوجداری کارروائی کی ہدایت

پمز آتشزدگی: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو معطل کردیا، فوجداری کارروائی کی ہدایت

  • 3 دن قبل
فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد

  • 13 گھنٹے قبل
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

  • 2 دن قبل
خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی

  • 17 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا

  • 3 دن قبل
کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

  • 17 گھنٹے قبل
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد،  عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

  • 15 گھنٹے قبل
مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

  • 13 گھنٹے قبل
ملک میں سونا اچانک سستا، قیمت میں بڑی کمی

ملک میں سونا اچانک سستا، قیمت میں بڑی کمی

  • 3 دن قبل
Advertisement