وزیراعلیٰ پنجاب کی شہر میں صفائی کے انتظامات کو خوب سے خوب تر بنانے کی ہدایت
لاہور:وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدارکاکہنا ہے کہ صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا ،جس میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے امور کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے بارے میں مختلف تجاویز سے آگاہ کیا گیا۔
لاہور میں صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہر میں صفائی کے انتظامات کو خوب سے خوب تر بنانے کی ہدایت کی۔
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے۔ صفائی کے پلان کی روزانہ مانیٹرنگ کی جائے۔ شہر میں زیرو ویسٹ آپریشن کو یقینی بنایا جائے۔ صفائی کے انتظامات کے حوالے سے کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔
عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ شہریوں کو صفائی کے حوالے سے شکایت نہیں ہونی چاہیئے۔ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول دینا ایل ڈبلیو ایم سی کی ذمہ داری ہے۔ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں قابل عمل ماڈل سے متعلق امور جلد طے کئے جائیں۔

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- ایک دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- ایک دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 5 گھنٹے قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 6 گھنٹے قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- ایک دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 11 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- ایک دن قبل








