کراچی:پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے پہلے مرحلے کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو سات وکٹوں سےشکست دے دی ہے۔


205 رنز کا ہدف کوئٹہ نے 20 ویں اوور میں مکمل کرلیا، جیسن روئے57 گیندوں پر 116 رنز بناکر نمایاں رہے، ان کی اننگز میں 11 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں5 وکٹوں پر 204 رنز بنائے، فخرزمان 70 رنز بناکر نمایاں رہے۔
لاہور قلندرز کے اوپنر عبداللہ شفیق اور فخرزمان کے درمیان 61 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی تاہم عبداللہ 27 گیندوں پر 32 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
کامران غلام 13 گیندوں پر 19 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ محمد حفیظ ایک صرف 8 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔
ہیری بروک 17 گیندوں پر 41 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے اس کے علاوہ ڈیوڈ ویزا نے 9 گیندوں پر 22 رنز بنائے ۔
کوئٹہ کی جانب سے غلام مدثر نے 2 جبکہ افتخار احمد نے اور کوک ووڈ نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے تین وکٹوں کے نقصان پر تین گیندیں قبل ہدف پورا کرلیا ہے۔
گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن روئے57 گیندوں پر 116 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ اوپنر احسان علی 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
جیمز ونس نے 38 گیندوں پر 49 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
افتخار احمد 3 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ محمد نواز25 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
قلندرز کی جانب سے ڈیوڈ ویزے، حارث رؤف اور کامران غلام نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات
- 2 days ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی
- 2 days ago

وزیراعظم کا پاکستان، سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و زرعی تعاون بڑھانے پر زور
- 2 days ago

پمز آتشزدگی: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو معطل کردیا، فوجداری کارروائی کی ہدایت
- 10 hours ago

پی کے 404: 37 سال سے لاپتہ طیارے کا راز برقرار
- 14 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا
- 14 hours ago
امریکی پابندیوں، بحری ناکہ بندی سے ایرانی تجارت 35 فیصد سکڑ گئی، صدر مسعود پزشکیان
- 15 hours ago
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- 2 days ago
لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 110 رنز پر ڈھیر
- a day ago
ناروے کے بادشاہ کا 89 سال کی عمر میں انتقال
- 2 days ago

ملک میں سونا اچانک سستا، قیمت میں بڑی کمی
- 15 hours ago
انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر جاری
- a day ago









