حکومت کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوۓ ہے ، وزیر اعظم عمران خان
فیصل آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت خصوصی اقتصادی زونز میں صنعت کاری کو فروغ دینے کیلئے سرمایہ کاروں کو ترغیب دینے اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوۓ ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (FCCI) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا، "حکومت خصوصی اقتصادی زونز (SEZs) میں صنعت کاری کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ کاروں کو ترغیب دینے اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوۓ ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ "ہم صنعتوں کو سستی بجلی اور گیس فراہم کرکے ان کی کاروباری لاگت کو کم کرنے کے لیے کوشاں ہیں"۔
قبل ازیں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ فیصل آباد کی تاجر برادری پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) کی بنیاد پر شہر میں سٹیٹ آف دی آرٹ ایئرپورٹ، ہسپتال اور تھیم پارک تعمیر کرنا چاہتی ہے تاکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کر کے انہیں چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں، خصوصا ٹیکسٹائل، پولٹری اور آئی ٹی میں سرمایہ کاری پر آمادہ کیا جا سکے۔
صدر ایف سی سی آئی نے ملک میں صنعتوں کی بحالی کے لیے وزیر اعظم کی بھرپور ذاتی دلچسپی اور مثالی تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں وزیر اعظم کی کابینہ کے وزراء کی طرف سے دی گئی غیر معمولی مدد کا بھی اعتراف کیا۔
وزیراعظم کو یہ بھی بتایا گیا کہ ان کی حکومت کی سرمایہ کاردوست پالیسیوں کی وجہ سے گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں ملک میں 1.2 بلین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (FDI) ہوئی۔
فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (FIEDMC) میں 2018 سے اب تک 282 صنعتیں لگائی گئیں، جبکہ 2005 میں اس کے آغاز سے لے کر 2018 تک صرف 25 صنعتیں لگ سکی تھیں۔
مزید برآں، ٹائل مینو فیکچرنگ میں 40% درآمدی متبادل (Import Substitution) حاصل ہوا ہے، جبکہ بے بی ڈائپرز کی تیاری کے حوالے سے 60% درآمدی متبادل حاصل ہوا ہے۔اور حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت برآمدات 24 ارب ڈالر سے بڑھ کر 30 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ملک میں تیزی سے صنعت کاری کو فروغ دینے کے لیے کاروباری برادری کی سہولت کو یقینی بنانےکے لیے تمام ممکن اقدامات کیے جائیں تاکہ لوگوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہو سکیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں صنعت کی بہتری کے لیے یہ تمام اقدامات پی ٹی آئی کے منشور کے عین مطابق ہیں۔انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت کی تمام متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ہدایت کی کہ اس مقصد کے حصول کے لیے سخت محنت کریں۔

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- ایک دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- ایک دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- ایک دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 7 گھنٹے قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- ایک دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 9 گھنٹے قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- ایک دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 3 گھنٹے قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ایک دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 5 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 9 گھنٹے قبل





