Advertisement
پاکستان

ہمارا منشور ملک میں قانون کی حکمرانی اور فلاحی ریاست کا قیام ہے : وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان  نے کہا ہے کہ  ہمارا منشور ملک میں قانون کی حکمرانی اور فلاحی ریاست کا قیام ہے، ملک کرپشن کی وجہ سے غریب ہوتے ہیں ، سیاست میں آنے کا فیصلہ ملک کو کرپٹ سیاستدانوں  سے نجات دلانا تھا، جو ملک طاقتور لوگوں کو قانون کے کٹہرے میں نہ لاسکیں وہ تباہ ہوتے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Feb 10th 2022, 6:19 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ہمارا منشور ملک میں قانون کی حکمرانی  اور فلاحی ریاست کا قیام ہے :  وزیراعظم

تفصیلات کے مطابق چائنہ انسٹیٹیوٹ آف Fudan یونیورسٹی کی ایڈوائزری کمیٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر Eric Li کو ایک انٹرویو میں  وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے 21 سال تک کرکٹ کھیلی اور اس کے بعد کھیل سے منسلک رہنے کے بجائے میں نے چیلنجنگ شعبے کا انتخاب کیا، 22 سال جدوجہد کی اور وزارت عظمیٰ پر فائز ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ کھیل کا میدان چھوڑنے کے بعد میں نے سب سے پہلے کینسر اسپتال بنایا ، کمزور طبقے کے لیے عطیات کی مدد سے دو کینسر اسپتال اور دو جامعات تعمیر کیں، کینسر اسپتال میں 75 فیصد مفت علاج اور جامعات میں 90 فیصد مفت تعلیم دی جاتی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے دوسرے ملکوں کو چین پاکستان اقتصادی راہداری میں شمولیت اور سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح جغرافیائی معیشت اور معیشت کومستحکم بنانا ہے۔ اقتصادی راہداری منصوبے کے بارے میں بڑھتے شکوک کا کوئی جواز نہیں ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری اور گوادر منصوبے کو اپنی جغرافیائی معیشت کا ایک بڑا موقع ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ چین کے تجربے سے استفادہ کرتے ہوئے پاکستان کے عوام کو غربت سے نکالنا ان کی ترجیح ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور چین دونوں نے مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ ایک دوسرے سے تعاون کیا ہے ۔  یہ سدا بہار تعلق عوام کی سطح پر دوستی میں تبدیل ہوچکا ہے۔

 چین کے صوبے سنکیانگ میں صورتحال پر مغرب کے تحفظات کے بارے میں سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ چین میں پاکستان کے سفیر نے علاقے کا دورہ کیا اور ان کی طرف سے ملنے والی اطلاعات مغربی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں سے مختلف ہیں ۔  Clighurs کے خلاف ایسا کچھ نہیں ہورہا جو مغربی ذرائع ابلاغ بتارہے ہیں۔ سفیر کی اطلاع کے مطابق سنکیا نگ میں بے مثال ترقی ہورہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شمولیت اور ماضی میں کی گئی بدعنوانی نے پاکستان کو بری طرح متاثر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف امریکہ کی جنگ میں تقریبا  80ہزار افراد اور ایک سو ارب ڈالر سے زائد کا مالی نقصان برداشت کیا۔ 

ایک سوال پر عمران خان نے کہا کہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان متنازعہ علاقہ ہے۔ بد قسمتی سے بھارت کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دینے سے انکار کررہا ہے جس کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ضمانت دی ہے۔

بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر مظالم کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا یہ المیہ ہے کہ ایسا بھارت کی موجودہ حکومت کی سرپرستی میں ہورہا ہے انہوں نے کہاکہ بھارت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں ، بصورت دیگر اس سے صرف خود بھارت کو ہی نقصان ہوگا۔

چین امریکہ تعلقات سے متعلق سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ دنیا ایک اور سرد جنگ نہیں چاہتی، انہوں نے کہا کہ پاکستان 1970 والا کردار دوبارہ ادا کرسکتا ہے جب وہ چین اور امریکہ کوایک دوسرے کے قریب لایا۔ افغانستان سے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ افغانستان میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران سے بچا جائے۔ 

وزیراعظم نے خبردار کیا کہ افغانستان میں نئی حکومت پر پابندیوں سے ملک میں صرف بدامنی اور انتشار پھیلے گا اور ایک کمزور حکومت عالمی دہشت گردوں پر قابو نہیں پا سکے گا۔

Advertisement
عہد رفتہ سے خستہ حالی   اور پھر بحالی تک کا سفر،مقبرہ نور جہاں کی عجب داستاں!

عہد رفتہ سے خستہ حالی اور پھر بحالی تک کا سفر،مقبرہ نور جہاں کی عجب داستاں!

  • 10 hours ago
پشاور:وزیراعلیٰ اور اسپیکر کا مخصوص نشستوں پر اراکین کی حلف برداری چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور:وزیراعلیٰ اور اسپیکر کا مخصوص نشستوں پر اراکین کی حلف برداری چیلنج کرنے کا اعلان

  • 8 hours ago
وزیرداخلہ محسن نقوی ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان پہنچ گئے

وزیرداخلہ محسن نقوی ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان پہنچ گئے

  • 11 hours ago
کوئٹہ:سوشل میڈیا پر خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی وائرل ویڈیو پر وزیر اعلی  کا نوٹس

کوئٹہ:سوشل میڈیا پر خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی وائرل ویڈیو پر وزیر اعلی کا نوٹس

  • 8 hours ago
پہلا ٹی 20: بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 8 hours ago
آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025 کے طلبہء کا یادگارِ شہداء کا دورہ

آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025 کے طلبہء کا یادگارِ شہداء کا دورہ

  • 11 hours ago
سینیٹ الیکشن : علی امین  سے ملاقات کے بعد ناراض امیدوار کا کاغذات نامزدگی واپس لینے کا اعلان

سینیٹ الیکشن : علی امین سے ملاقات کے بعد ناراض امیدوار کا کاغذات نامزدگی واپس لینے کا اعلان

  • 5 hours ago
روس میں 7.4 شدت کا زلزلہ ، سونامی کا الرٹ جاری

روس میں 7.4 شدت کا زلزلہ ، سونامی کا الرٹ جاری

  • 11 hours ago
حالیہ بارشوں سے کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی

حالیہ بارشوں سے کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی

  • 6 hours ago
خیبر پختونخوا : مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

خیبر پختونخوا : مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

  • 9 hours ago
 محسن نقوی کی ا فغان ہم منصب سے ملاقات، دہشتگر دی کے خاتمے اوردوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال

 محسن نقوی کی ا فغان ہم منصب سے ملاقات، دہشتگر دی کے خاتمے اوردوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال

  • 7 hours ago
مالا کنڈ: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،9 خارجی دہشتگر ہلاک ،8 گرفتار

مالا کنڈ: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،9 خارجی دہشتگر ہلاک ،8 گرفتار

  • 8 hours ago
Advertisement