شہباز شریف اور چوہدری برادران کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
لاہور: دونوں پارٹیوں کے قائد ین کے درمیان ایک گھنٹہ سے زائد ملاقات جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور چوہدری برادران کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگی ہے، ملاقات کے تین دور ہوئے ہیں ۔
پہلے دور میں دونوں پارٹیوں کی قیادت شریک ہوئی ، دوسرے دور میں شہباز شریف ، چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہی شریک ہوئے جبکہ تیسرے دور میں شہباز شریف ، شجاعت حسین پرویز الہی کے ساتھ سعد رفیق اور ایاز صادق بھی شریک ہوئے۔ دونوں پارٹیوں کے قائد ین کے درمیان ایک گھنٹہ سے زائد ملاقات جاری رہی۔
ذرائع نے کہا ہے کہ ملاقات میں شہباز شریف نے اپوزیشن کے فیصلوں بارے اعتماد میں لیا ۔شہباز شریف نے درخواست کی کہ عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے، ساتھ دیا جائے، آپ کے حکومت بارے تحفظات بھی سامنے آتے رہتے ہیں اب بڑا فیصلہ کریں ، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمن بھی آپ سے ملے ہیں ، اپوز یشن یکسو ہے کہ حکومت کو گھر جانا چاہیے۔
اس موقع پر چوہدری برادران نے کہا کہ ہم سیاسی صورت حال پر پارٹی سے مشاورت کریں گے، آنے والے دن اہم ہیں، ہم صورت حال کے تناظر میں غور کے بعد لائحہ عمل اختیار کریں گے۔

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 3 days ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 12 hours ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 days ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 14 hours ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 2 days ago

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 14 hours ago

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 2 days ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- a day ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 3 days ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 11 hours ago

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 16 hours ago
