لاہور : پاکستان سپر لیگ ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے کے 22ویں میچ میں آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔


تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج کھیلے جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا ۔ پشاور زلمی وہاب ریاض کی قیادت میں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سرفراز احمد کی کپتانی میں میدان میں اُتریں گی ۔
میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز:
سرفراز احمد (کپتان)، ول اسمیڈ، احسان علی، بین ڈکٹ، افتخار احمد، محمد نواز، سہیل تنویر، جیمز فلکنر، عاشر قریشی، محمد حسنین، نسیم شاہ
پشاور زلمی:
شعیب ملک، وہاب ریاض (کپتان)، ٹام کوہلر کیڈمور، یاسر خان، حیدر علی، حسین طلعت، شرفین ردرفورڈ، بین کٹنگ، سہیل خان، پیٹ براؤن، ثمین گل اور عثمان قاد
پوائنٹس ٹیبل:
پی ایس ایل 7 میں پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ 8 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے 6، 6 پوائنٹس ہیں ۔ کراچی کنگز کی ٹیم کسی بھی میچ میں فتح حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی ۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ا سلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو سنسنی خیر مقابلے کے بعد ایک رنز سے شکست دی، یہ ہار کنگز کی پی ایس ایل کے رواں سیزن میں مسلسل ساتویں شکست ہے ۔
واضح رہے کہ کراچی کنگز کی ٹیم رواں پی ایس ایل کے ناک آؤٹ مرحلے سے باہر ہوگئی ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 2 days ago

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- a day ago
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 2 days ago

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 21 hours ago

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 17 hours ago

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- a day ago

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 days ago

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 2 days ago

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 3 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 17 hours ago





