Advertisement
تجارت

نوجوانوں کومعاشی بااختیار بنانے کیلئے39 ارب کا قرض منظورہوچکا ہے:عثمان ڈار

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اُمور نوجوانان   عثمان ڈار نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کیلئے کامیاب جوان پروگرام کے تحت اب تک 39 ارب روپے کی مالیت کے قرض کی منظوری دی گئی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Feb 15th 2022, 8:28 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نوجوانوں کومعاشی بااختیار بنانے کیلئے39 ارب کا قرض منظورہوچکا ہے:عثمان ڈار

تفصیلات کے مطابق آج  اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نے کہا کہ پچیس ہزار سات سو نوجوان قرض سکیم کے تحت قرض لینے کے اہل قرار پائے ہیں۔  عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو پانچ لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے بھی دیئے جا رہے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت اڑھائی ارب روپے مالیت کے دو ہزار ٹریکٹر بھی نوجوان زرعی تاجروں کو دیئے گئے ہیں ۔ عثمان ڈار نے کہا کہ ''کامیاب جوان ہنر سب کیلئے'' اقدام کے تحت تیسرے بیج میں چھ ہزار وظائف کی پیشکش کی جا رہی ہے، ۔وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے شروع کی گئی کھیلوں اور ٹیلنٹ ہنٹ کی مہم کو ملک کے کونے کونے میں لے جایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت اب تک نوجوانوں کو ایک لاکھ سکالرشپس دی جاچکی ہیں۔ تیسرے مرحلے میں سکالرشپس کے لئے 4 لاکھ درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں ۔ 60 ہزار نوجوانوں کو سکالرشپس دی جائیں گی ۔  سندھ کے نوجوانوں کو ا س سے پہلے 22 ہزرار کے لگ بھگ سکالرشپس دی گئی ہیں اور اس مرحلہ میں مزید 13 ہزار سکالرشپس دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو صحتمندانہ سرگرمیوں میں شامل کرنے اور مواقع فراہم کرنے کے لئے کامیاب جوان پروگرام سپورٹس اینڈ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیا گیا ہے ۔اس مہم کو ہر گاؤ ں تک پھیلایا جائے گا۔

عثمان ڈار  نے کہا کہ ہاکی ، ریسلنگ اور ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں کی چیمپین شپس جلدہوں گی۔ انعام بٹ کامیاب جوان ریسلنگ ایمبیسڈر ہوں گے۔ ہماراہدف آئندہ کامن ویلتھ گیمز ہے۔ ہمیں ملک میں ملک کر کھیلوں کوفروغ دیناہے ۔ فٹ بال ڈرائیو کے تحت 20 نوجوان فٹ بالر منتخب کئے گئے ہیں۔ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے کھیلوں کی تمام فیڈریشنز اور صوبوںکو مل کر کام کرناچاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں کھیلوں کو نظر اندازاور تباہ کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت ایک سے 10 لاکھ ، 10 لاکھ سے ایک کروڑ اور ایک کروڑ سے اڑھائی کروڑ تک کا قرضہ فراہم کیاجا رہاہے جبکہ کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت 5 لاکھ روپے تک کا بلاسودقرضہ فراہم کیاجارہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں معاون خصوصی نے  کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت اسلامی بینکاری کے تحت بھی قرضہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ نوجوانوں میں ہر ماہ 3سے 4 ارب روپے تقسیم کئے جا رہے ہیں اور  ہم اس میں مزید تیزی لانا چاہتے ہیں۔ 

Advertisement
 کالعدم ایکشن کمیٹی عوامی حقوق کی آڑ میں کسی اور ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،کشمیر ی قیادت

 کالعدم ایکشن کمیٹی عوامی حقوق کی آڑ میں کسی اور ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،کشمیر ی قیادت

  • ایک گھنٹہ قبل
خراب شہرت رکھنے والا جج عدالتی منصب پر برقرار نہیں رہ سکتا،سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

خراب شہرت رکھنے والا جج عدالتی منصب پر برقرار نہیں رہ سکتا،سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

  • 21 گھنٹے قبل
معاہدے کا کمزور فریق واشنگٹن نہیں بلکہ تہران ہے، ایران کو کوئی مالی رعایت نہیں دیں گے،ٹرمپ

معاہدے کا کمزور فریق واشنگٹن نہیں بلکہ تہران ہے، ایران کو کوئی مالی رعایت نہیں دیں گے،ٹرمپ

  • 20 گھنٹے قبل
لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا

لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا

  • 21 گھنٹے قبل
حکومت اور پی ٹی آئی کے رابطے پھر بحال، وزیر خزانہ کی اپوزیشن وفد سے ملاقات

حکومت اور پی ٹی آئی کے رابطے پھر بحال، وزیر خزانہ کی اپوزیشن وفد سے ملاقات

  • 20 گھنٹے قبل
ایک روز کی ریکارڈسستا ہونے کے بعد سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی

ایک روز کی ریکارڈسستا ہونے کے بعد سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی

  • 40 منٹ قبل
بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

  • ایک گھنٹہ قبل
مریم نواز کی ٹرانسپورٹ اور گڈز کرایوں میں کمی کیلئے متعلقہ محکموں کو فوری اقدامات کی ہدایت

مریم نواز کی ٹرانسپورٹ اور گڈز کرایوں میں کمی کیلئے متعلقہ محکموں کو فوری اقدامات کی ہدایت

  • 19 گھنٹے قبل
بلوچستان ٹیویٹا کے وفد کا پنجاب کے ہنر مندی نظام سے سیکھنے کیلئے پی ایس ڈی ایف کا دورہ

بلوچستان ٹیویٹا کے وفد کا پنجاب کے ہنر مندی نظام سے سیکھنے کیلئے پی ایس ڈی ایف کا دورہ

  • 18 گھنٹے قبل
امن مذاکرات پر مشاورت،وزیر داخلہ محسن نقوی ایران پہنچ گئے

امن مذاکرات پر مشاورت،وزیر داخلہ محسن نقوی ایران پہنچ گئے

  • 27 منٹ قبل
 معاہدے کی خلاف ورزی یا غیر ضروری مطالبات مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو سخت جواب دیا جائے گا،قالیباف

 معاہدے کی خلاف ورزی یا غیر ضروری مطالبات مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو سخت جواب دیا جائے گا،قالیباف

  • 21 گھنٹے قبل
اقوام متحدہ میں افغان مندوب نے طالبان رجیم کے حالیہ اقدامات پر سوالات اٹھا دیے

اقوام متحدہ میں افغان مندوب نے طالبان رجیم کے حالیہ اقدامات پر سوالات اٹھا دیے

  • ایک گھنٹہ قبل
Advertisement