لاہور: وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اٹک کی تعمیر و ترقی کیلئے اربوں روپے کے منصوبوں پر کام جاری ہے، سابق حکومت کے دور میں اٹک کو ترقی کے سفر میں پیچھے رکھا گیا، اٹک تحریک انصاف کا قلعہ ہے اور قلعہ رہے گا۔


تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سے رکن قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق کی ملاقات ہوئی ہے۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اٹک کی تعمیر و ترقی کیلئے اربوں روپے کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ اٹک کو ماضی کی حکومت نے جان بوجھ کر نظر انداز کیا۔سابق حکومت کے دور میں اٹک کو ترقی کے سفر میں پیچھے رکھا گیا۔ تحریک انصاف کی حکومت نے اٹک کے عوام کو ان کا حق واپس کیا ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ اٹک تحریک انصاف کا قلعہ ہے اور قلعہ رہے گا۔جتنے ترقیاتی کام موجودہ دور میں اٹک میں ہوئے ہیں، تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ اٹک میں تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں کیلئے ریکارڈ فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ا ٹک میں 200بیڈز کا مدر اینڈ چائلڈہسپتال بن رہا ہے۔ اس ہسپتال پر 5ارب32 کروڑروپے لاگت آئے گی۔
وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ اٹک میں صحت کی سہولتو ں کی اپ گریڈیشن سے نہ صرف اٹک بلکہ خیبر پختونخوا کے 3ملحقہ اضلاع صوابی، نوشہرہ اور ہری پور کے عوام بھی مستفید ہو سکیں گے۔ اٹک میں ڈی ایچ کیو میں 100 بیڈ کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پنجاب کے ہر چھوٹے بڑے شہر کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے۔ ہم پنجاب کے تمام پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ شہروں کے برابر لائیں گے۔ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت اٹک کے لئے 20ارب 60کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 14 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 15 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 15 hours ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- a day ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 11 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 15 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 13 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 days ago





