Advertisement

پی ایس ایل7: پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی

لاہور:پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کےساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 24رنز سےشکست دے دی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 16th 2022, 4:23 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ایس ایل7: پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی

186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں161 رنز بناسکی، وِل اسمیڈ 99 رنز بناکر نمایاں رہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاورزلمی نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں پر 185 رنز بنائے،شعیب ملک 58 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے اوپنر حضرت اللہ ززئی ایک جبکہ لیام لیونگسٹن صفر پر پویلین لوٹے گئے۔

حارث 17 گیندوں پر 29 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ شعیب ملک نے 58 رنز کی اننگز کھیلی۔

حسین طلعت 32 گیندوں پر 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ بین کٹنگ  14 گیندوں پر 36 رنز بناکر پویلین لوٹے گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نسیم شاہ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اوپنر جیسن روئے 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ جیمز وینس صفر پر پویلین لوٹے جبکہ کپتان سرفراز احمد نے 25 رنز کی اننگز کھیلی۔

تاہم دوسری جانب سے اوپنر وِل اسمیڈ نے شاندار بیٹنگ کی لیکن وہ بھی اپنی ٹیم کو میچ نہ جتواسکے۔ انہوں نے 60 گیندوں پر 99 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ افتخار احمد نے 10 رنز بنائے ، یوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 161 رنز بنائے اورر زلمی کو 24 رنز سے کامیابی ملی۔

پشاور زلمی کی جانب سے عثمان قادر نے 3 جبکہ سلمان ارشاد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • ایک دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 2 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • ایک دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 دن قبل
Advertisement