ممبئی : معروف بھارتی گلوکار و کمپوزر بپی لہری ممبئی میں انتقال کرگئے، ان کی عمر 69 برس تھی ۔


تفصیلات کے مطابق بپی لہری سینے میں انفیکشن کے باعث ممبئی کے کریٹی کیئر اسپتال میں داخل تھے ۔ ایک ماہ تک اسپتال میں رہنے والے بپی لہری کو پیر کو کریٹی کیئر اسپتال اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا، تاہم منگل کو ان کی طبیعت بگڑنے پر اہلِ خانہ نے ڈاکٹر کی موجودگی میں انہیں اسپتال منتقل کیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے ۔
کریٹی کیئر اسپتال میں بپی لہری کے معالج ڈاکٹردیپک نے بپی لہری کے انتقال کی تصدیق کی اور بتایا کہ جب بپی لہری کو اسپتال لایا گیا تو ان کا بلڈ پریشر کم تھا۔ ڈاکٹرز کے مطابق اسپتال لانے پر بپی لہری کی طبعیت بحال کرنےکی کوشش کی گئی لیکن بہت دیر ہو چکی تھی۔
بپی لہری کو بالی ووڈ کا راک اسٹار کہاجاتا تھا، پی لہری نے مشہور بالی ووڈ فلمیں ڈسکو ڈانسر، ہمت والا، شرابی، ایڈونچرز آف ٹارزن، ڈانس ڈانس، کمانڈو، آج کے شہنشاہ، تھانیدار سمیت بےشمار فلموں کے گانے کمپوز کیے۔
گزشتہ دہائی میں بپی لہری نے فلم ’دی ڈرٹی پکچر‘ کا گانا ’او لالا‘ ، ’غنڈے‘ کا گانا ’تو نے ماری انٹریاں‘ جیسے مشہور گانے گائے۔
انہوں نے آخری بار 2020 کی فلم باغی 3 کے لیے گانا ’بھنکاس‘ کمپوز کیا تھا، بپی لہری آخری بار بھارتی ریئلٹی شو میں سلمان خان کے ساتھ منظر عام پر آئے تھے۔

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago



