Advertisement
پاکستان

کے پی بلدیاتی انتخابات سے واضح ہو گیا  کہ تبدیلی کے مخالف ای وی ایم کی مخالفت کیوں کرتے ہیں:  وزیراعظم 

اسلام آباد :  وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں مسترد شدہ ووٹوں کا مارجن جیت کے مارجن سے زیادہ ہونے پر ایک بار پھر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 16th 2022, 8:22 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کے پی   بلدیاتی انتخابات سے واضح ہو گیا  کہ تبدیلی کے مخالف ای وی ایم کی مخالفت کیوں کرتے ہیں:  وزیراعظم 

تفصیلات کے مطابق  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  وزیراعظم عمران خان نے میئر پشاور کے انتخاب میں مسترد کئے گئے 23113 ووٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان انتخابات سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ تبدیلی کے مخالف الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت کیوں کرتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کے پی کے کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے حوالے سے ایک تصویر شیئر کی۔

 انتخابی نتائج کے مطابق جے یو آئی ف کا امیدوار 12087 ووٹوں کے فرق سے پی ٹی آئی کے امیدوار سے جیتا لیکن ان انتخابات میں مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد 23113 ہے ۔  خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج نے ایک بار پھر ڈبل اسٹیمپنگ اور دیگر وجوہات کے باعث مسترد ووٹوں کے مسئلے کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 2013 کے انتخابات پر جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں بھی یہی بات سامنے آئی تھی۔ وزیراعظم نے کہا کہ تبدیلی کے مخالف اسی لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت کرتے ہیں کیونکہ وہ مخالف ووٹوں کو مسترد کر اکے انتخابات میں ہیرا پھیری کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

وزیراعظم نے ٹویٹ میں میئرپشاور کے الیکشن کے انتخابی نتائج بھی شیئرکئے ہیں جس کے مطابق جے یو آئی ف کے امیدوار نے ان انتخابات میں 63610 جبکہ پی ٹی آئی کےامیدوار نے 51523 ووٹ حاصل کئے ، اس طرح جے یو آئی ف کا امیدوار 12087 ووٹوں کے فرق سے جیتا لیکن ان انتخابات میں مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد 23113 ہے ۔

Advertisement
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 6 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 4 گھنٹے قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 دن قبل
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 5 گھنٹے قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 5 گھنٹے قبل
Advertisement