Advertisement

پی ایس ایل7:کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 175 رنز کا ہدف

لاہور:پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 175 رنز کا ہدف دے دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر فروری 17 2022، 2:19 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ایس ایل7:کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 175 رنز کا ہدف

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں6 وکٹوں پر 174 رنز بنائے، جو کلارک 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔

کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم صرف 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ شرجیل خان بھی  34 گیندوں پر 36 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے۔ 

جو کلارک 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،اس کے علاوہ قاسم اکرم 13، روہیل نذیر اور محمد نبی 21، 21 رنز بناسکے۔

کراچی کنگز کےسابق کپتان عماد وسیم 16گیندوں پر 32 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے شاہنواز دھانی نے 2 جبکہ رومان رئیس، عمران طاہر ،خوشدل شاہ اور مزربانی نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement