لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں آج 24واں میچ کھیلا جائے گا ۔ جس میں اسلام آبادیونائیٹڈ اور پشاور زلمی مد مقابل ہوں گے ۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا جو شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا ۔
میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
پشاور زلمی:
وہاب ریاض (کپتان)، شعیب ملک ، ٹام کوہلر کیڈمور، یاسر خان، حیدر علی، حسین طلعت، شرفین ردرفورڈ، بین کٹنگ، سہیل خان، پیٹ براؤن، ثمین گل اور عثمان قادر
اسلام آباد یونائیٹڈ:
ایلکس ہیلز، پال سٹرلنگ ، کولن منرو، آصف علی، مبشر خان ، اعظم خان ، زاہد محمود، محمد وسیم جونیر ، فہیم اشرف ، حسن علی ، مرچنٹ
پوائنٹس ٹیبل :
پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم 14 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے 8، 8 پوائنٹس ہیں جبکہ نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے یہ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں ۔ رواں سیزن میں کراچی کنگز کی ٹیم اب تک جیت سے محروم رہی ہے اور وہ ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے۔کراچی کنگز کی ٹیم رواں پی ایس ایل کے ناک آؤٹ مرحلے سے باہر ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو سات وکٹوں سےشکست دی تھی ۔
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 18 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 5 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک گھنٹہ قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 4 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک گھنٹہ قبل


