اسلام آباد :عالمی وبا کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے دوران پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 40مریض انتقال کرگئے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2ہزار870 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔


تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں اب تک 29 ہزار 917 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ94 ہزار 293 ہو چکی ہے۔
این سی اوسی کے مطابق ملک میں کورونا فعال کیسز کی تعداد71 ہزار167 ہوگئی، جبکہ کورونا کےمثبت کیسزکی شرح 5.55 فیصد رہی۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوروناکے51 ہزار677 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جبکہ کورونا کے 1495 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے ۔ این سی اوسی کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں 4 ہزار692 افرادکورونا سے شفایاب ہوئے ، اب تک 13 لاکھ 93 ہزار209 مریض کورونا سےصحت یاب ہوچکےہیں ۔
Statistics 17 Feb 22:
— NCOC (@OfficialNcoc) February 17, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 51,677
Positive Cases: 2870
Positivity %: 5.55%
Deaths :40
Patients on Critical Care: 1495
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 26 منٹ قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 3 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 21 منٹ قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 4 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 21 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 17 گھنٹے قبل


