سعودی وزیر افرادی قوت نے کہا کہ ’اس سال مزید 30 شعبوں کی سعودائزیشن ہوگی، اس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔‘


ریاض : سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود انجینیئر احمد الراجحی نے کہا ہے کہ ’ہفتے میں 4 دن ڈیوٹی اور تین دن چھٹییوں کی تجویز زیرغور ہے‘۔
انجینیئر احمد الراجحی نے کہا کہ’ قانون محنت کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جارہا ہے تاکہ سعودی عرب سرمایہ کاروں کے لیے مزید پرکشش بن جائے۔‘
اخبار 24 کے مطابق وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود بدھ کو سرکاری رابطہ پریس کانفرنس کے دوران ہفتے میں چار دن ڈیوٹی اور تین دن چھٹی کے حوالے سے سوال کا جواب دے رہے تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دسمبر میں متحدہ عرب امارات نے فیصلہ کیا تھا کہ حکومتی ادارے اور سکول ہفتے میں ساڑھے چار دن کام کریں گے، یعنی پیر سے جمعرات تک۔ جمعے کو 12 بجے کام بند کر کے نماز کے لیے جایا جائے گا۔
انجینیئر احمد الراجحی نے مزید کہا کہ ’لیبر مارکیٹ کا پرکشش ہونا بے حد ضروری ہے۔ وزارت افرادی قوت چاہتی ہے کہ نیا قانون محنت کارکنان کے لیے پرکشش ہو اور مقامی شہریوں کو ملازمت میں سہولت ملے۔‘
سعودی وزیر افرادی قوت نے کہا کہ ’اس سال مزید 30 شعبوں کی سعودائزیشن ہوگی، اس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔‘
’ سال2021 کے دوران دو لاکھ اسامیاں پیدا کرنے کے لیے 32 پیشوں کی سعودائزیشن کی گئی۔ اس کا نتیجہ توقع سے دگنی اسامیوں پر سعودیوں کے تقرر کی صورت میں برآمد ہوا ہے۔‘

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 7 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 2 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 21 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 5 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 8 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 5 گھنٹے قبل





