برازیل کے شہر پیٹروپولس میں شدید بارشوں اور مٹی کے تودوں نے تباہی مچادی ہے۔


غیرملکی میڈیا کے مطابق برازیل کی ریاست ریو ڈی جنیرو کے ایک پہاڑی علاقے میں آنے والے مٹی کے تودے اور سیلاب کے واقعات میں کم از کم 94 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق شہر میں تیز بارشوں کے بعد ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد سڑکیں بند، کئی مکانات اور گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔حکام کاکہنا ہے کہ بہت سے لوگ تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جبکہ ہلاک افراد کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 400 سے زائد لوگ بے گھر ہوگئے ہیں تاہم متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق ہلاکتوں کے بعد شہر میں 3 دن سوگ کا اعلان کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ جنوب مشرقی برازیل سال کے آغاز سے ہی شدید بارشوں کی زد میں ہے، جنوری کے اوائل میں ریاست میناس گیریس اور رواں ماہ کے آخر میں ریاست ساؤ پاؤلو میں ہونے والے لینڈسلائیڈنگ واقعات میں 40 سے زیادہ افراد جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں ۔

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 6 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 8 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 9 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 3 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 6 گھنٹے قبل





