حکومت اوگرا قوانین میں ترامیم سمیت 3 بلز منظور کرانے میں کامیاب ہوگئی۔


سینیٹ میں اکثریت رکھنے والی اپوزیشن ایک بار پھر شکست کھا گئی، حکومت اوگرا قوانین میں ترامیم سمیت 3 بلز منظور کرانے میں کامیاب ہوگئی۔ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل بل پر ووٹ برابر ہوئے تو چیئرمین صادق سنجرانی نے ایک بار پھر اپنا ووٹ حکومتی پلڑے میں ڈال دیا۔
ایوان بالا کا اجلاس کے چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا، جس میں وزیر مملکت علی محمد خان نے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل بل کیلئے تحریک پیش کی، رائے شماری پر حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے 29، 29 ووٹ آئے، جس پر چیئرمین نے اپنا ووٹ حکومت کے پلڑے میں ڈال کر بل منظور کرادیا۔
اس سے قبل چیئرمین سینیٹ نے آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس سے متعلق دو بل مؤخر کردیئے تھے، علی محمد خان نے بل دوبارہ پیش کئے تو اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے واک آؤٹ کردیا، اپوزیشن اراکین کے واک آؤٹ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حکومت نے دونوں ترمیمی بلز منظور کرالئے۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سينيٹ ميں اوگرا ترميمی بل پر پھر اپوزيشن کو شکست ہوئی يہ حکومت کو نہيں ايک دوسرے کو گرائيں گے۔
انہوں نے مريم نواز سے سوال کيا کہ اخلاقيات کا درس دينے والے بتائيں بی بی شہيد اور نصرت بھٹو کی کردار کشی کيوں کی گئی؟ فرخ حبيب نے خبردار کيا کہ سياستدان ہيں تو سیاسی ميدان ميں مقابلہ کريں، کسی کے گھر ميں نہ گھسيں ورنہ قانون حرکت ميں آئے گا۔
دوسری جانب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے نیب قوانین میں ترمیم سے متعلق حکومت کے دونوں بل کثرت رائے سے منظور کرلئے۔
ریاض فتیانہ کی زیرصدارت اجلاس میں نیب بل کی منظوری پر اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے قائمہ کمیٹی کے اجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔ اپوزیشن نے اپوزیشن نے چیئرمین کمیٹی کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 2 دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 13 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 16 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 14 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 15 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 18 گھنٹے قبل





