وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت عارف علوی اور وفاقی وزرا تقریب میں شریک تھے


مائیکرو سافٹ کے بانی بِل گیٹس کا کہناہے کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر نتیجہ خیز بات چیت کے لیے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
پاکستان سے جانے کے بعد ٹوئٹر پیغام میں بِل گیٹس نے لکھا کہ ملک سے پولیو کے خاتمے کے عزم کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں۔ اور پُر امید ہوں کہ اگر ہر کوئی چوکنا اور ہوشیار رہے تو ہم پولیو کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔
گزشتہ روز اسلام آباد میں بل گیٹس کو ہلال پاکستان ایوارڈ دینے کی تقریب منعقد کی گئی، صدر مملکت عارف علوی نے بل گیٹس کو ہلال پاکستان ایوارڈ سے نوازا۔
وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت عارف علوی اور وفاقی وزرا تقریب میں شریک تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، جس بعد مائیکروسافٹ کے بانی کو خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔
یاد رہے پاکستان کے دورہ کے دوران وزیراعظم عمران خان سے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے ملاقات کی جس میں پولیو کے خاتمہ اور دوسرے اہم موضوعات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ بل گیٹس نے این سی اوسی ہیڈکوارٹرز کا دورہ بھی کیا۔
بل گیٹس نے سمارٹ اورمائیکروسمارٹ لاک ڈائون حکمت عملی سمیت دیگراقدامات کوسراہا۔ بل گیٹس نے کورونا اور ویکسینیشن مہم پرخیالات کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیراسدعمرنے بل گیٹس اورانکی فاؤنڈیشن کورنا وباء میں اقدامات کی حمایت کرنے کا شکریہ ادا کی۔
Thank you @ImranKhanPTI for the productive discussions on the steps being taken in Pakistan to eliminate polio. I’m encouraged by the country’s commitment to eradication and am optimistic that if everyone remains vigilant, we can #endpolio. pic.twitter.com/cMAw3ZfDxr
— Bill Gates (@BillGates) February 17, 2022

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- a day ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- a day ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- a day ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- a day ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 21 hours ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- a day ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- an hour ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 32 minutes ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- a day ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 2 hours ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 2 hours ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- a day ago





