راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین ممالک سے اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے بیلجیم کا سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے برسلز میں یورپی یونین ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل کلاڈیو اور سیکرٹری جنرل یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروسز سٹیفانو سانینو سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان سمیت علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ، جبکہ یورپی یونین کے ساتھ باہمی تعلقات سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی ۔
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کےملکوں سےتعلقات کوخصوصی اہمیت دیتا ہے ، پاکستان یورپی یونین کے ساتھ مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یورپی یونین حکام نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔

تحریک انصاف کے 15 عہدیدار پیپلز پارٹی میں شامل، اگلا وزیراعظم بلاول ہوگا: گورنر پنجاب
- 5 گھنٹے قبل

روسی تیل خریدنے پر بھارت پر مزید ٹیرف عائد کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

برطانوی ایئرپورٹ پر طیارہ لینڈنگ کے دوران طوفانی ہواؤں کی زد میں آ گیا
- 2 گھنٹے قبل

سابق اسرائیلی انٹیلی جنس سربراہان کا ٹرمپ کو خط: غزہ جنگ ختم کرانے کے لیے کردار ادا کریں
- 36 منٹ قبل
سینئر وکیل شمس الاسلام قتل کیس کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم
- 2 گھنٹے قبل

5 اگست کو یومِ استحصالِ کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا
- 2 گھنٹے قبل
روس سے تیل خریداری پر تنقید غیرمنصفانہ ہے، بھارت کا امریکا کو دوٹوک جواب
- 31 منٹ قبل

حمیرا اصغر کی ماں کی لاتعلقی پر غزالہ جاوید کا اظہار افسوس ، بیٹی کی خبر تک نہ لی
- 3 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ
- 38 منٹ قبل

معذوری رکاوٹ نہیں: وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کا ہونہار طالبعلم کو نقد انعام اور لیپ ٹاپ کا تحفہ
- 34 منٹ قبل

پی ٹی آئی نے 5 اگست کے احتجاجی منصوبے کو حتمی شکل دے دی
- 5 گھنٹے قبل

جب تک اپنی غلطیوں کا اعتراف نہیں کرتے تب تک معاملات آگے نہیں بڑھیں گے،وزیر قانون
- 4 گھنٹے قبل