اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما فیصل واؤڈا نے الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ کے فیصلوں کےخلاف اپیل دائر کر دی، تاحیات نا اہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔


تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی جانب سے وسیم سجاد ایڈووکیٹ نےسپریم کورٹ میں اپیل دائر کی، درخواست میں الیکشن کمیشن اور مخالف شکایت کنندگان کو فریق بنایا ہے۔
فیصل واؤڈا کا اپیل میں کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو تاحیات نااہل کرنے کا اختیار نہیں تھا،الیکشن کمیشن مجاز کورٹ آف لاء نہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے عجلت میں اپیل خارج کی۔
پی ٹی آئی رہنما نے اپیل میں موقف اختیار کیا کہ فیصل واؤڈا نے الیکشن کمیشن سے کچھ نہیں چھپایا،الیکشن کمیشن نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا،الیکشن کمیشن کے پاس آرٹیکل 62 ون ایف کے اطلاق کا اختیار نہیں ہے۔ امریکی شہریت پیدائش سے ہی ملی بعد میں نہیں لی گئی۔
پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر سینیٹر کے عہدے پر بحال کیا جائے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلوں کو بھی کالعدم قرار دیا جائے۔
خیال رہے کہ 16 فروری کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصل ووڈا کی نااہلی کیخلاف درخواست مسترد کردی تھی ۔
واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصل واوڈا کو دہری شہریت کیس میں نااہل قرار دیدیا تھا۔

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- a day ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- a day ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- a day ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- an hour ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 8 hours ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 8 hours ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 6 hours ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- a day ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 5 hours ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- a day ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- a day ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 7 hours ago






