کراچی : ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 18.09 فیصد ہوگئی جبکہ سب سے کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی 19.40 فیصد ہوگئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے،ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 0.22 فیصد اضافہ ہوا ، ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 18.09 فیصد ہوگئی جبکہ سب سے کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی 19.40 فیصد ہوگئی ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 28 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ، حالیہ ہفتے میں پیٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ، ایک ہفتے میں لہسن 37 روپے 76 پیسے مہنگا ہوا ، ٹماٹر کی قیمت میں 5 روپے 54 پیسے فی کلو اضافہ ہوا ، زندہ مرغی 6 روپے 21 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ۔رپورٹ میں کہا گیاہے کہ ایک ہفتے میں ماچس کی ڈبی 8 پیسے مہنگی ہوئی ، ایک ہفتے میں گھی 3 روپے 83 پیسے مہنگا ہوا ، حالیہ ہفتے مٹن ، بیف ، دال چنا ، دال مسور ، دودھ ، دہی بھی مہنگے ہوئے ۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ، 12 میں استحکام رہا ، ایک ہفتے میں پیاز 51 پیسے ، آلو 33 پیسے فی کلو سستے ہوئے ، آٹے کا 20 کلو کا تھیلہ 3 روپے 12 پیسے سستے ہوئے ، چینی 47 پیسے فی کلو سستی ہوئی ، حالیہ ہفتے دال مونگ، دال ماش ، ایل پی جی اور گڑ سستا ہوا ۔

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 2 دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 دن قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 2 دن قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 16 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 2 دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 2 دن قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- ایک دن قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- ایک دن قبل








