لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا۔


پاکستان سپر لیگ میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج ہونے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہوگا۔ آج کھیلے جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔
میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
لاہور قلندرز:
شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، فخر زمان، عبداللہ شفیق، محمد حفیظ، کامران غلام، سمت پٹیل، بین ڈنک، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، حارث رؤف اور زمان خان
اسلام آباد یونائیٹڈ:
ایلکس ہیلز، پال سٹرلنگ ، کولن منرو، آصف علی، مبشر خان ، اعظم خان ، محمد وسیم جونیر ، فہیم اشرف ، حسن علی ، مرچنٹ ۔ شاداب خان کی جگہ آصف علی ہی ٹیم کی قیادت کریں گے
پوائنٹس ٹیبل :
پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم 16پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے 10، 10 پوائنٹس ہیں، نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے یہ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
کراچی کنگز نے 8 میچوں میں شکست کے بعد گزشتہ روز لاہور قلندر کو ہراکر پہلی فتح اپنے نام کی تھی، وہ پوائنٹس ٹیبل پر 2 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔
خیال رہے کہ لاہور قلندرز 8 میچوں میں 5 فتوحات کے ساتھ پلے آف کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو لیگ کے اگلے مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے ایک میچ جیتنا ضروری ہے ۔ ملتان سلطانز، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے پہلے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے جبکہ کراچی کنگز ایونٹ سے باہر ہو گئی ہے۔
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 8 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- ایک دن قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- ایک دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 7 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- ایک دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 8 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 دن قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 9 گھنٹے قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- ایک دن قبل








