Advertisement
پاکستان

پاکستان کے پہلے سکھ کلیان سنگھ کلیان نے پی ایچ ڈی کرلی

لاہور کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں پنجابی کے اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 19th 2022, 7:03 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کے پہلے سکھ کلیان سنگھ کلیان نے پی ایچ ڈی کرلی

لاہور :  ملکی تاریخ میں پہلی بار سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے کلیان سنگھ کلیان نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی ، انہوں نے جامعہ پنجاب سے اپنا پی ایچ ڈی کا مقالہ پنجابی کے ممتاز محقق پروفیسر ڈاکٹر نوید شہزاد کی زیر نگرانی مکمل کیا ۔

کلیان سنگھ کے مقالے کا عنوان "گورونانک کی تعلیمات میں انسان دوستی کا فلسفہ"تھا۔ ان کا مقالہ600 صفحات پر مشتمل ہے جو انہوں نے اپنی ماں کے نام منسوب کیا ۔کلیان کے پاس پاکستان کے پہلے سکھ اسسٹنٹ پروفیسر ہونے کا اعزاز بھی   ہے۔

اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ پاکستان میں میں پہلا پی ایچ ڈی سکھ ہوں۔سردار کلیان سنگھ کلیان 12 دسمبر 1979 کو ننکانہ صاحب میں پیدا ہوئے اور انہوں نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ گورونانک ہائی سکول میں حاصل کی جہاں تمام مذاہب کے طلبہ پڑھتے تھے۔42 سالہ کلیان سنگھ کلیان شادی شدہ ہیں  ان کی3 بیٹیاں اور 1 بیٹا ہے۔

سردار کلیان سنگھ کلیان نے  پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا، انہوں نے 2016 میں پنجابی میں ایم فل بھی کیا۔ان کی گریجویشن 2005 میں پنجاب یونیورسٹی سے الحاق شدہ گورنمنٹ ننکانہ صاحب کالج سے ہوئی۔  وہ لاہور کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں پنجابی کے اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

Advertisement
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 14 گھنٹے قبل
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 15 گھنٹے قبل
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 8 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • 15 گھنٹے قبل
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • 2 دن قبل
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • 2 دن قبل
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • ایک دن قبل
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 13 گھنٹے قبل
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 2 دن قبل
Advertisement