لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے وزیراعظم سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ واپس لینے اور گھر جانے کا مطالبہ کردیا۔


تفصیلات کے مطا بق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ پیٹرول بم گرانےکے بعداب بجلی 6 روپے سے زائد مہنگی کی جارہی ہے ، عوام کو ’مہنگا ترین وزیراعظم‘ قبول نہیں لہٰذا عمران نیازی گھر جائیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی پٹرول، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیں، عوام کی مزید بددعائیں نہ لیں، خدا کا خوف کریں۔پہلے ہی پٹرول کی قیمت میں ظالمانہ اضافے سے آٹا ، چینی ، کرائے کی قیمت کو آگ لگ چکی ہے ، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں 4 روپے اضافہ عوام پر ایک اور ظلم ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف کے مفاد میں قانون سازی کرلیتی ہے، حکومت عوام کے ریلیف کے لیے دو تہائی کا جھوٹ گھڑ لیتی ہے، عمران نیازی اتحادیوں کو وزارتوں کاریلیف دے سکتے ہیں لیکن ان کے پاس عوام کو ریلیف دینے کے لیے کچھ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے سات ماہ میں خام تیل اور آئل امپورٹ بل 11.7 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچنا تباہی کا تسلسل ہے ، انرجی امپورٹس میں 125 فیصد کا ہوشربا اضافہ باعث تشویش ہے ۔
شہباز شریف نے کہا کہ کاروباری برادری پریشان ، عوام بے حال اور حکمران حالت انکار میں ہیں ، حکومت کو عالمی منڈی میں صرف اضافہ نظر آتا ہے، کمی نظر نہیں آتی ، عوام کو ریلیف تو نہ مل سکا، پونے چار سال سے حکومت صرف بہانے اور پیسے بنارہی ہے ۔
ان کاکہنا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی نہ نیت رکھتی ہے نہ اہلیت، اس سے نجات سے ہی عوام کو ریلیف مل سکتا ہے ۔
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ملک اور عوام کا معاشی دیوالیہ اور حکمرانوں کی آمدن میں اضافہ ہوچکا ہے، حکمران مہنگائی کو قابو کرنے کے بجائے مخالفین اور ناقدین کو قابو کرنے میں مصروف ہے جو افسوسناک ہے ۔ عوام کا چولہا نہیں جل رہا بلکہ ان کا دل جل رہا ہے، عوام کی سانس بند کرنے والے اقتدار میں رہنے کا حق کھو چکے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام صرف اور صرف عمران نیازی سے نجات چاہتی ہے، عوام کی خواہشات کو ہم پورا کریں گے۔

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 3 days ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 20 hours ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 14 hours ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 2 days ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 2 days ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 days ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 19 hours ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 days ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 21 hours ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 20 hours ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 2 days ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 days ago







