Advertisement

پیرس اولمپکس میں دوڑنے کا سوچ رہا ہوں: شاہنواز دھانی

لاہور:پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز میں شامل فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کا کہنا ہے کہ پیرس اولمپکس میں 400 میٹر کی ریس میں دوڑنے کا سوچ رہا ہوں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 19th 2022, 10:12 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پیرس اولمپکس میں دوڑنے کا سوچ رہا ہوں: شاہنواز دھانی

گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں وکٹیں لینے کے بعد شاہنواز دھانی کی خوشی کے اظہار کے طور پر دوڑنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

نور احمد کی وکٹ لینے کے بعد شاہنواز دھانی بھاگتے ہوئے مخالف ٹیم کے ڈگ آف کے سامنے پہنچے اور سر ویون رچرڈز کو سلام پیش کیا جس پر انہوں نے بھی مسکرا کر دہانی کو داد دی۔

اگلی ہی گیند پر نسیم شاہ کی وکٹ لینے کے بعد شاہنواز دھانی دوبارہ دوڑے تو امپائر علیم ڈار نے انہیں پکڑنے کی کوشش کی لیکن دھانی بھاگتے ہوئے دوبارہ گلیڈی ایٹرز کے ڈگ آؤٹ کے پاس پہنچ گئے اور ایک بار پھر سر ویون رچرڈز سے داد وصول کی۔

شاہنواز دہانی کے اس عمل کو جہاں کمنٹیٹرز اور گراؤنڈ میں میچ دیکھنے والے شائقین نے پسند کیا وہیں سوشل میڈیا پر بھی فاسٹ بولر کے انداز کے چرچے ہو رہے ہیں۔

اب اس معاملے پر شاہنواز دھانی نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر نے ایک ویڈیو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ 2024 میں ہونے والے پیرس اولمپکس میں 400 میٹر کی ریس میں دوڑنے کا سوچ رہا ہوں۔

Advertisement
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • 2 دن قبل
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • ایک دن قبل
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 2 گھنٹے قبل
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • ایک دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 18 گھنٹے قبل
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 2 دن قبل
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • ایک دن قبل
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • 2 دن قبل
Advertisement