وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پتنگ بازی کے واقعات پر شدید برہم ہوگئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق سردار عثمان بزدار نے دبئی سے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کو ہدایات دی کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے، پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز ایکشن لیا جائے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ پتنگ بازی کے واقعات کا ہونا کسی صورت برداشت نہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا تھا کہ جہاں کہیں بھی پتنگ بازی ہوگی، وہاں کی انتظامیہ اور پولیس حکام ذمہ دار ہوں گے۔
انہوں نے پتنگ بازی کے واقعات کی روک تھام کیلئے صوبائی انتظامیہ اور اعلیٰ پولیس حکام کو ہدایات جاری کردی تھیں، اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے، پتنگ بازی کے واقعات قطعاً برداشت نہیں، جہاں کہیں بھی پتنگ بازی ہوگی وہاں کی انتظامیہ اور پولیس حکام ذمہ دار ہوں گے۔
وزیر اعلیٰ نے بعض شہروں میں پتنگ بازی کے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ انسانی جان کا تحفظ ہمارا سب سے بڑا فریضہ ہے، کھیل کے شوق کو انسانی جان پر ترجیح نہیں دی جاسکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے ورنہ میں بھرپور ایکشن لوں گا، پولیس اور انتظامیہ پتنگ بازی روکنے کیلئے مزید موثر اقدامات اٹھائیں۔
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 hours ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 3 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 days ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 days ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 hours ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 days ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 3 days ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago





