اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سرکاری دعوت پر دو روزہ دورہ روس پر جائیں گے۔


جی این این کے مطابق وزیراعظم عمران خان سرکاری دعوت پر دو روزہ دورہ روس پر جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان 23 اور 24 فروری کو روس کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم کے ہمراہ کابینہ ارکان سمیت اعلیٰ سطحی وفد بھی جائے گا۔ دورے کے دوران وزیراعظم اور صدر پیوٹن کے درمیان ملاقات ہو گی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیراعظم دوسری جنگ عظیم میں جاں بحق ہونے والے فوجی کے مقبرے پر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے، وزیراعظم ماسکو میں مرکزی مسجد کا دورہ بھی کریں گے۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور صدر پیوٹن کے درمیان تین بار بات چیت ہو چکی ہے، وزیراعظم نے صدر پیوٹن کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔ روسی وزیر خارجہ نے 7 سال کے بعد گزشتہ سال اپریل میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
پاکستان اور روس کے وزیر خارجہ کی ملاقات گزشتہ سال ستمبر میں ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ کے موقع پر ہوئی

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 6 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 گھنٹے قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 7 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- ایک گھنٹہ قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 دن قبل




