Advertisement

سعودی شہریوں کے نام سے غیرملکیوں کے کاروبار کے خاتمے کے نئے مرحلے کا آغاز

 انسداد تجارتی پردہ پوشی کے نئے قانون میں متوازی معیشت کے خاتمے کی حکمت عملی طے کی گئی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 21st 2022, 4:50 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سعودی شہریوں کے نام سے غیرملکیوں کے کاروبار کے خاتمے کے نئے مرحلے کا آغاز

ریاض :  سعودی عرب میں مہلت ختم ہونے کے بعد انسداد تجارتی پردہ پوشی مہم تیز کر دی گئی ہے۔ سعودی شہریوں کے نام سے غیرملکیوں کے کاروبار کے خاتمے کے نئے مرحلے کا آغاز کیا گیا ہے۔

الاقتصادیہ کے مطابق 20 سرکاری اداروں نے مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی اور ڈیٹا کے تجزیے کی مدد سے تجارتی پردہ پوشی کی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی شروع کی ہے۔ وزارت تجارت کے ترجمان عبد الرحمن الحسین نے بتایا کہ ماضی میں تجارتی پردہ پوشی کا پتہ لگانے کے لیے تفتیشی دوروں اور رپورٹوں پر انحصار کیا جاتا تھا۔ نیا طریقہ کار اس سے مختلف ہے۔
ترجمان نے کہا کہ 20 سرکاری اداروں نے ڈیٹا نیٹ ورک قائم کیا ہے۔ تجارتی پردہ پوشی کی نشاندہی کے لیے 120 سے زیادہ  شواہد کی ایک فہرست تیار کی گئی ہے جن کا تجزیہ کرکے حقائق کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ای ریڈنگ سے بھی  ڈیٹا کا تجزیہ کیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ وزارت تجارت نے 2021 کے دوران تجارتی پردہ پوشی کے 851 معاملات پبلک پراسیکیوشن کو بھجوائے تھے۔ تجارتی پردہ پوشی کی کڑی سزائیں مقرر ہیں۔ پانچ برس تک قید اور پچاس لاکھ ریال تک جرمانہ، غیر قانونی اثاثوں کی ضبطی شامل ہے۔

 انسداد تجارتی پردہ پوشی کے نئے قانون میں متوازی معیشت کے خاتمے کی حکمت عملی طے کی گئی ہے۔ نئے نظام کے تحت وزارت تجارت، وزارت بلدیات و دیہی امور، وزارت افرادی قوت، وزارت ماحولیات، زکوۃ اتھارٹی اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کو سعودی شہریوں کے نام سے غیرملکیوں کے کاروبار کا پتہ لگانے کے اختیارات دیے گئے ہیں۔

Advertisement
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 2 دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 2 دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 5 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 5 دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 3 دن قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 3 دن قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 5 دن قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 2 دن قبل
Advertisement