Advertisement
تفریح

گلوکار جسٹن بیبر بھی کورونا کا شکار 

لاس ویگاس : معروف کینیڈین گلوکارجسٹن بیبر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 21st 2022, 4:42 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
گلوکار جسٹن بیبر بھی کورونا کا شکار 

خبرایجنسی کے مطابق  کینیڈا کے پاپ اسٹار جسٹن بیبر نے کورونا ٹیسٹ  مثبت  آنے  کے بعد لاس ویگس میں ہونےوالا شو منسوخ کردیا۔ 

گلوکار نے جمعہ کے روز سے سان ڈیاگو میں جسٹس ورلڈ ٹور کا آغاز کیا تھا ، تاہم   اتوار کے روز بیبر کی جا نب سے اعلان کیا گیا کہ لاس ویگاس میں آج  ہونیوالا کنسرٹ ٹیم میں کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے ملتوی کر دیا  گیا ہے ۔ 

27 سالہ گلوکار کوایک روز قبل ہی کورونا  مثبت آیا تاہم اپنی صحت کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ  وہ بہتر محسوس کررہے ہیں ، جسٹن یقیناً بہت مایوس ہیں ، لیکن ان کے عملے اور مداحوں کی صحت اور حفاظت ہمیشہ اس کی اولین ترجیح ہے۔ سان ڈیاگو میں ٹور کا آغاز ایک بڑی کامیابی تھی، اور جسٹن اس شاندار شو کو اپنے لاس ویگاس کے شائقین تک جلد از جلد لانے کے لیے پرجوش ہیں۔

تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ جسٹن پہلی بار کب بیمار ہوئے  اور اس ہفتے ایریزونا اور لاس ویگاس  میں ان کے آنے والے شوز کو دوبارہ شیڈول کیا جائے گا۔  

خیال رہے کہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر ’جسٹس ورلڈ ٹور‘ کرنے کا اعلان کیا تھا، اپنے اس ورلڈ ٹور سے دنیا میں تیزی سے رونما ہونے والی موسمیاتی تبدیلی اور کرمنل جسٹس کے قوانین میں اصلاحات کے بارے میں آگاہی کی مہم کا حصّہ بننے کا فیصلہ کیاتھا ۔

یاد رہے کہ ’جسٹس ورلڈ ٹور‘  کا آغاز  18 فروری سے سان ڈیاگو سے ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گلوکار کا یہ ورلڈ ٹور 2020 میں شیڈول کیا گیا تھا جو عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا۔

Advertisement
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 4 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 3 دن قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 2 دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 5 دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 2 دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 5 دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 3 دن قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 2 دن قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 3 دن قبل
Advertisement