Advertisement

پی ایس ایل 7: آج لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا مقابلہ ہوگا 

لاہور: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے کا آخری میچ آج لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Feb 21st 2022, 5:20 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پی ایس ایل 7: آج لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا مقابلہ ہوگا 

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ  میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے،  لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں  دوسرے مرحلے کا آخری اور سیزن کا 30 واں میچ آج کھیلا جائے گا ۔   لاہور قلندرز  کی ٹیم شاہین آفریدی جبکہ پشاور زلمی وہاب ریاض کی قیادت میں میدان میں اتریں گی۔ 

پوائنٹس ٹیبل : 

پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم 18 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

ٹیبل پر پشاور زلمی کے 10 جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 8 پوائنٹس پر آگیا ہے ۔  جبکہ نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے یہ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں

۔  رواں سیزن میں کراچی کنگز کی ٹیم اب تک جیت سے محروم رہی ہے اور وہ ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے۔کراچی کنگز کی ٹیم رواں پی ایس ایل کے ناک آؤٹ مرحلے سے باہر ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے    دو میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز نے کراچی کنگز کو جبکہ  ملتا ن سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی ۔ 

Advertisement