اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ا ب سارے منی لانڈرر (رقوم کی غیر قانونی منتقلی میں ملوث عناصر) اتحاد بنارہے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ پاناما، پنڈ ورا پیپرز کے بعد اب سوئس بینک کی کہانی سامنے آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے پیسے چوری کرو پھر ملک سے باہر بھیج دو، کرپشن اور منی لانڈرنگ پاکستان جیسے ملکوں کا اہم ترین مسئلہ ہے۔ حکومت تسلسل سے یہ آواز اٹھا رہی ہے کہ امیر ملک غریب ملکوں کا استحصال بند کریں۔
پانامہ،پنڈورا اوراب سوئس اکاؤنٹس کی کہانی۔۔پہلے پیسے چوری کرو پھر ملک سے باہر بھیج دو ،کرپشن اور منی لانڈرنگ پاکستان جیسے ملکوں کااہم ترین مسئلہ ہے، @ImranKhanPTI اس مسئلہ پرمسلسل آواز اٹھا رہے ہیں کہ امیر ملک غریب ملکوں کے اس استحصال کو روکیں،اب سارےMoney Laundererاتحادبنارہےہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 21, 2022
خیال رہے کہ سوئٹزرلینڈ کے ایک بینک سے لیک ہونے والی معلومات میں 128ممالک سے تعلق رکھنے والے بینک کے مالدار کھاتہ داروں (کلائنٹس) کی تفصیلات سامنے آئی ہیں، کاروباری شخصیات ، سیاسی وابستگیاں رکھنے والے افراد بھی اس میں شامل ہیں ۔ لیک ہونے والی تفصیلات میں 18 ہزار بینک اکائونٹس اور 30 ہزار کھاتہ داروں کی تفصیلات شامل ہیں جن کے دنیا کے سب سے بڑے نجی بینک ’کریڈٹ سوئیز‘ میں 100ارب ڈالرز (17؍ کھرب 535؍ ارب پاکستانی روپے) تک کے اثاثے موجود ہیں۔

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 17 hours ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 4 days ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- a day ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 21 hours ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 days ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 4 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 days ago



