اسلام آباد: چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہمارامارچ حکومت وقت کےخلاف اورعدم اعتماد کے حق میں ہے، 27فروری کوپاکستان تاریخ کاسب سے بڑامارچ ہوگا۔


چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے حکومت کیخلاف اعلان جنگ کیا ہے ،حکومت نے تبدیلی کاوعدہ کیا تھا،3سال میں تباہی کےسوا کچھ نہیں کیا،تجاوزات کے نام پر لوگوں کے گھرگرادیئےگئے،یہ مہم نالائق اور نااہل حکومت کیخلاف ہے۔عمران خان نے نوجوانوں کو نئےپاکستان کاخواب دکھایاتھا، حکومت نے مظلوموں اور نوجوانوں کے ساتھ وعدہ کیا تھا، حکومت کا ہروعدہ جھوٹانکلا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ لانگ مارچ ہوگا، تاریخی سطح پر مہنگائی اور بیروزگاری پہنچ چکی ہے، یوٹرن پر یوٹرن لیا گیا، دنیا بھر میں وزیر اعظم سلیکٹڈکے نام سے مشہور ہے،پاکستان پیپلزپارٹی جمہوری جماعت ہے، پیپلز پارٹی 27 فروری سے کراچی سے عوامی مارچ شروع کرے گی ،حکومت نے تبدیلی کا نعرہ لگا یا لیکن ملک کو تباہ کر دیا ،نااہل حکومت کے خاتمے کے لئے مہم چلائیں گے ۔
چیئرمین پی پی نے کہا کہ پارٹی کارکن ہمارا حوصلہ اور طاقت ہیں ، حکومت نے عوام سے جھوٹے وعدے کیے ، 50 لاکھ گھر دینے والوں کو بے گھر کر دیا ہے ، ملک کو تاریخی معاشی بحران کا سامنا کیا ، ایسے حالات ملک کی تاریخ میں پہلےنہیں دیکھے ، نوکریاں دینے کی بجائے عوام کو بے روز گار کیا گیا ۔ ملک بھر میں کرپشن عروج پر ہے ، ٹرانسپریسی انٹرنیشنل کی رپورٹ ہے کہ عمران خان کرپٹ ترین آدمی ہے ، ضمنی انتخابات میں جیت ہماری ہوئی ۔
چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کوہم سلیکٹڈکہااور اس نے ثابت کردیا، میں نے اپنی پہلی تقریرمیں جب سلیکٹڈکالفظ استعمال کیا تھا، اس کے بعد عمران خان کے اوسان خطا ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کہاگیا کہ ایوان سے مستعفی ہو،سینیٹ میں حصہ نہ لیں لیکن ہم نے حصہ لیا، ہم نے عمران خان کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑا،ڈٹ کرمقابلہ کیا، ہم وہ لوگ نہیں جو سپریم کورٹ یاپی ٹی وی پرحملہ کریں ، ہمارامارچ حکومت وقت کےخلاف اورعدم اعتماد کے حق میں ہے، 27فروری کوپاکستان تاریخ کاسب سے بڑامارچ ہوگا۔

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 11 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- ایک دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 6 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 8 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 9 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 11 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 11 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل



