Advertisement
پاکستان

27فروری کوپاکستان تاریخ کاسب سے بڑامارچ ہوگا، بلاول بھٹو

اسلام آباد:  چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہمارامارچ حکومت وقت کےخلاف اورعدم اعتماد کے حق میں ہے، 27فروری کوپاکستان تاریخ کاسب سے بڑامارچ ہوگا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر فروری 21 2022، 10:13 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
27فروری کوپاکستان تاریخ کاسب سے بڑامارچ ہوگا، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ  پیپلزپارٹی نے حکومت کیخلاف اعلان جنگ کیا ہے ،حکومت نے تبدیلی کاوعدہ کیا تھا،3سال میں تباہی کےسوا کچھ نہیں کیا،تجاوزات کے نام پر لوگوں کے گھرگرادیئےگئے،یہ مہم نالائق اور نااہل  حکومت کیخلاف ہے۔عمران خان نے نوجوانوں کو نئےپاکستان کاخواب دکھایاتھا، حکومت نے مظلوموں اور  نوجوانوں  کے ساتھ وعدہ کیا تھا، حکومت کا ہروعدہ جھوٹانکلا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ   اب ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ لانگ مارچ ہوگا، تاریخی سطح پر مہنگائی اور بیروزگاری پہنچ  چکی ہے، یوٹرن پر یوٹرن لیا گیا، دنیا بھر میں وزیر اعظم سلیکٹڈکے نام سے مشہور ہے،پاکستان پیپلزپارٹی جمہوری جماعت ہے،    پیپلز پارٹی 27 فروری سے کراچی سے عوامی مارچ شروع کرے گی ،حکومت نے تبدیلی کا نعرہ لگا یا لیکن ملک کو تباہ کر دیا ،نااہل حکومت کے خاتمے کے لئے مہم چلائیں گے ۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ  پارٹی کارکن ہمارا حوصلہ اور طاقت ہیں ،  حکومت نے عوام سے جھوٹے وعدے کیے  ،  50 لاکھ گھر دینے والوں کو بے گھر کر دیا ہے ،   ملک کو تاریخی معاشی بحران کا سامنا کیا ، ایسے حالات ملک کی تاریخ میں  پہلےنہیں دیکھے ، نوکریاں دینے کی بجائے عوام کو بے روز گار کیا گیا ۔ ملک بھر میں کرپشن عروج پر ہے ، ٹرانسپریسی انٹرنیشنل کی رپورٹ ہے کہ عمران خان کرپٹ ترین آدمی ہے ، ضمنی انتخابات میں جیت ہماری ہوئی ۔

چیئر مین پیپلزپارٹی  بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ  وزیراعظم عمران خان کوہم سلیکٹڈکہااور اس نے ثابت کردیا، میں نے اپنی پہلی تقریرمیں جب سلیکٹڈکالفظ استعمال کیا تھا، اس کے بعد عمران خان کے اوسان خطا ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کہاگیا کہ ایوان سے مستعفی ہو،سینیٹ میں حصہ نہ  لیں لیکن ہم نے حصہ لیا، ہم نے عمران خان  کیلئے  میدان خالی نہیں چھوڑا،ڈٹ کرمقابلہ کیا، ہم وہ لوگ نہیں جو سپریم کورٹ یاپی ٹی وی پرحملہ کریں ، ہمارامارچ حکومت وقت کےخلاف اورعدم اعتماد کے حق میں ہے، 27فروری کوپاکستان تاریخ کاسب سے بڑامارچ ہوگا۔

Advertisement
پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 4 دن قبل
وزیراعظم کی ہدایت پر  پیٹرول کی مد میں 15 روپے  فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

  • 2 دن قبل
پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

  • 2 دن قبل
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

  • 4 دن قبل
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 4 دن قبل
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

  • 2 دن قبل
پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

  • 5 دن قبل
اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

  • 4 دن قبل
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

  • 2 دن قبل
پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

  • 4 دن قبل
سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

  • 5 دن قبل
Advertisement