پاکستان سپر لیگ 7 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے افغان کرکٹر راشد خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اگر کم ترین کیٹیگری میں لیا جا تا تو میں لاہور قلندر کے ساتھ ہی کھیلتا۔


راشد خان نے کہا کہ مجھے بے صبری سے انتظار ہے کہ ہمارا نیا کپتان شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل کی ٹرافی اٹھائے، میں آپ سب کو بنگلادیش سے ضرور دیکھوں گا۔
اس موقع پر پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب ہونے والے افغان اسپنر نے کہا کہ میرے لیے ڈرافٹ میں کیٹیگری اہمیت نہیں رکھتی، اگر مجھے کم ترین کیٹیگری میں بھی منتخب کیا جاتا تب بھی میں لاہور قلندرز کے ساتھ کھیلتا۔
اس کے علاوہ راشد خان نے ٹوئٹر پر رواں سیزن کی کچھ جھلکیاں شیئر کیں اور کہا کہ مجھے درست الفاظ تو سمجھ نہیں آرہے لیکن میں لاہور قلندرز کی ٹیم، مینجمنٹ، پی ایس ایل اور شاہین شاہ آفریدی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میرے لیے یہ بہترین تجربہ ثابت ہوا، یہاں کا ماحول بہت اچھا تھا، پی ایس ایل ادھورا چھوڑ کر جانا اچھا نہیں لگ رہا لیکن قومی فریضے کے باعث مجھے جانا پڑے گا۔
I don’t know the right words to say but all I can is to simply say THANK YOU! @lahoreqalandars @iShaheenAfridi @sameenrana @thePSLt20 it was such a great experience.Honestly it’s hard to leave such a lovely environment I would’ve loved to play remaining games but National duty ?? pic.twitter.com/cIRiGByzE8
— Rashid Khan (@rashidkhan_19) February 20, 2022

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 12 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 18 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 16 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 15 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل








