لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے 30 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد سپر اوور میں شکست دے دی ہے۔


لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 158رنز بنائے، جواب میں لاہور قلندرز نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنالیے۔
شاہین آفریدی نے آخری اوور کی آخری گیند پر چھکا لگاکر میچ ٹائی کردیا اور میچ سپر اوور میں داخل ہوگیا۔
یاد رہے کہ یہ لاہور قلندرز اور پشاورزلمی کے درمیان پی ایس ایل سیون کا پہلا سپر اوور تھا۔
اس سے قبل پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 158 رنز بنائے، شعیب ملک نے 32 اور حیدر علی نے 25 رنز کی اننگز کھیلی۔
حضرت اللہ زازئی نے 20،کامران اکمل نے 18 اور حسین طلعت نے 17رنز بنائے، محمد حارث 6 اور کپتان وہاب ریاض ایک رن بناسکے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے فواد احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،شاہین آفریدی، حارث رؤف اور محمد حفیظ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
159رنز کے ہدف کے جواب میں لاہور قلندرز 8 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بناسکی، محمد حفیظ نے 49، شاہین آفریدی نے 39، کامران غلام نے 25 اور سہیل اختر نے 19 رنز بنائے۔
آخری اوور کی آخری گیند پر جیت کے لیے 7 رنز درکار تھے، ایسے میں شاہین آفریدی نے چھکا لگا کر میچ برابر کردیا اور میچ سپر اوور میں داخل ہوگیا۔
سپر اوور میں لاہور قلندر نے پہلے کھیلتے ہوئے زلمی کو جیت کے لیے 6 رنز کا ہدف دیا جسے زلمی نے اوور کی دوسری گیند پر پورا کرلیا۔

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago






